Urdu News

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے نوا شیوا کا دورہ کیا ؛ بھارتی کسٹم کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ سیتا رمن

 نئی دلّی ،25 نومبر/ خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ سیتا رمن نے ممبئی کے ساحل کے قریب مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع میں نوا شیوا میں کسٹمز کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ۔

3NAYT.jpg

 

وزیر خزانہ کو کسٹمز کلیئرنس کے عمل  کے بارے میں بتایا گیا اور  اطلاعاتی ٹیکنا لوجی کے استعمال سے متعلق کسٹمز کے حالیہ اقدامات سے مطلع کیا گیا ۔ حالیہ ماضی میں سی بی آئی سی نے درآمدات سے متعلق کسٹمز دستاویزات کی آن لائن ایڈوانس فائلنگ   ، ای – سنچت سے متعلق  امدادی دستاویزات کو الیکٹرانک طور پر داخل کرنے  ، کسٹمز ڈیوٹی  کی آن لائن ادائیگی ،  کسٹمز دستاویزات کا ڈیجٹائزیشن اور در آمدات کی خودکار کلیئرنس جیسے اہم ٹیکنا لوجی کے اقدامات کئے ہیں ۔

ان اصلاحات کے ساتھ سی بی آئی سی ایکس رے اسکینروں کو نافذ کرنے ، آر ایف آئی ڈی ٹیگ کا استعمال کرنے ، کنٹینروں کا پتہ لگانے جیسے کاموں کے لئے بہتری کے اقدامات انجام دے رہی ہے ۔ سی بی آئی سی کے ذریعے اِن اصلاحات سے کاروبار کرنے میں آسانی کے ماحول میں بہت بہتری آئی ہے اور کارگو کے اجراء میں لگنے والے مجموعی وقت میں کافی کمی آئی ہے ۔

 

 

          وزیر خزانہ نے تجارتی سہولت کے شعبے مین کسٹمز کے ذریعے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد اسسمنٹ میں  روزانہ  کوئی التواء نہ رکھے جانے اور کارگو کو تیزی سے جاری کرنے میں انتظامیہ میں زیادہ تال میل کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے  بر آمدات سے متعلق ترغیبی اسکیموں ، جیسے آر او  ڈی ٹی ای پی اور آر  او  ایس سی ٹی ایل  پر عمل درآمد کرنے اور وقت پر ریفنڈ کی ادائیگی  کرنے پر زور دیا ۔

          محترمہ سیتا رمن نے مضر اشیاء کو جلد از جلد  وہاں سے ہٹانے پر زور دیا اور  کہا کہ اگر کوئی نیم عدالتی عمل کیا جانا ہے ، تو اُسے در آمدات کے تین ماہ کے اندر مکمل کیا جانا چاہیئے ۔  انہوں نے کہا کہ منشیات کی تباہ کرنے کے لئے مناسب پبلسٹی کی جانی چاہیئے ۔

          وزیر موصوف نے نوا شیوا  جہاز پر بنیادی ڈھانچے ، کارگو اور زمین پر اسٹیکنگ   اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ انہوں نے کسٹمز افسران کے ذریعے ریونیو   ، سکیورٹی اور سہولت دینے کے رول کو بھی نوٹ کیا ۔

          وزیر موصوف نے سینٹرلائز پارکنگ پلازا  ، بندر گاہ کے قریب  آن وھیل ڈاکومنٹیشن سینٹر اور نوا شیوا میں  تقریباً 50 فی صد  ایکسپورٹ  ٹی ای یو کے کنٹینروں کا جائزہ لیا ۔

          محترمہ سیتا رمن نے تجارتی سہولت میں اضافے کی خاطر جے این پی ٹی کے سینٹرلائزڈ پارکنگ پلازا میں ہی کسٹمز ایگزامنیشن فیسلٹی قائم کرنے کی پہل کی ۔ یہ سہولت   ایسے کنٹینروں کو ، جن کا  رسک کی بنیاد پر  معائنہ کرنے کے لئے منتخب کیا گیا ہے ، ہٹائے بغیر معائنہ کیا جا سکتا ہے ۔ اس سے برآمد کاروں کے لئے لگنے والے وقت  اور لاگت میں کمی آئے گی ۔ اس سہولت  کو قائم کرنے کے لئے آج وزیر خزانہ نے بھومی پوجن کیا ۔ 

Recommended