Urdu News

نرملا سیتا رمن نے ہندوستانی مسابقتی کمیشن کے 13ویں سالانہ یادگاری تقریبات میں شرکت کی

مالیات اور کارپوریٹ اُمور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن

 

نئی دہلی:20؍مئی2022:

مالیات اور کارپوریٹ کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج نئی دہلی میں ہندوستانی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی)کے 13ویں سالانہ دن کی یادگاری تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی وزیر مالیات نے کولکاتہ میں علاقائی دفتر کا افتتاح کیا اور سی سی آئی کی ایک جدید ویب سائٹ بھی لانچ کی۔

محترمہ سیتا رمن نے کنڑ اور ملیالم میں ترجمہ شدہ سی سی آئی کی مسابقتی وکالت کتابچوں کا بھی اجراء کیا۔

اپنے خطاب میں محترمہ سیتارمن نے روزانہ کے کام کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے وباء کی انتہا کے دوران وقت پر پہل شروع کرنے کے لئے سی سی آئی کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ سی سی آئی وقت اور اسٹیک ہولڈرز کی توقعات کی کسوٹی پر کھرا اترا ہے۔ مالیات اور کارپوریٹ امور کی وزیر نے سی سی آئی قیادت کی بھی ستائش کی اور کمیشن کو مبارکباد دی۔ خاص طورپر ایسے موقع پر کہ جب ہندوستان اَمرت کال کی طرف بڑھ رہا ہے، 25سال بھارت 100@کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

 

 

محترمہ سیتا رمن نے مسابقت کی عوامی پالیسی ہدف کو حاصل کرنے کے لئے تین کارروائی لائق شعبوں کو اُجاگر کیا۔سب سے پہلے اُنہوں اِس بات پر زور دیا کہ ریکووری میں تیزی لانے کے لئے کمپنیوں کو بڑے پیمانے پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے کہا کہ توسیع پہلے سے ہی ہورہی ہے اور سی سی آئی کو اِس بات کی سرگرم سمجھ ہونی چاہئے کہ اِس عمل میں بازاروں کو کیسی شکل مل رہی ہے۔ خاص طور سے ایم اینڈ اے میں۔

دوسرا، وزیر مالیات نے کہا کہ آج کے تناظر میں جب سرکار مانگ کو بڑھانے کے لئے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر زور دے رہی ہے تو تعطل سے خطرہ ہونے کا اِمکان ہے۔اُنہوں نے اپنی تشویش کو ظاہر کیا کہ ہندوستان میں گھریلو اور برآمدات دونوں مانگوں کو پورا کرنے کی عظیم صلاحیت ہونے کے باوجود اِن پُٹ لاگت بڑھ رہی ہے۔ محترمہ سیتا رمن نے اِس بات پر روشنی ڈالی کہ وباء کے سبب اشیاء کی عالمی سطح پر کمی ہے اور اب مشرقی یوروپ میں جنگ کے بعد سپلائی چین پر منفی اثر پڑا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اِس پر غور کرنے اور اِس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ قیمتوں میں اضافے اور سپلائی فریق میں ہیرا پھیری کے لئے  کسی طرح کا یکطرفہ اختیار ؍اجارہ داری کا رویہ نہ ہو۔

تیسرا، محترمہ سیتا رمن نے ڈیجیٹلائزیشن نے پیدا ہوئے چیلنجوں کے بارے میں بات کی۔اُنہوں نے کہا کہ ہندوستان نے اپنے لئے ایک برانڈ نام بنایا ہے، چاہے وہ فِن ٹیک میں ہو یا آرٹیفیشل انجلی جنس ہو اور انٹر نیٹ آف تھنگس(آئی او ٹی)جیسے ڈیجیٹل آلات کو اپنانے میں ۔ انہوں نے خاص طور سے ذکر کیا کہ کیسے آدھار ، انڈیا اسٹیک اور دیگر  ضروری ڈیجیٹل عوامی ڈھانچہ حمایت ، ڈیجیٹل انقلاب، کے سربراہ رہے ہیں۔ وزیر مالیات نے سی سی آئی سے نئے ڈجیٹل عہد کی تکنیکی باریکیوں کو سمجھنے اور صارفین کے فائدے کے لئے اِن بازاروں کا غیر جانب دارانہ، مؤثر اور شفاف طریقے سے استعمال کرنے پر زور دیا۔محترمہ سیتا رمن نے اکثر پوچھے جانے والے سوالات کے فوائد پر روشنی ڈالی، جو وکالت کا ایک مستقل آلہ بن سکتا ہے۔اِن اکثر پوچھے جانے والے سوالوں کا استعمال کرنے کےلئے آدھار پر معلومات کی تشہیر کے لئے کیا جانا چاہئے۔وزیر مالیات نے سی سی آئی کے رول کی ستائش کرتے ہوئے اِسے ہمیشہ حساس ، مگر اپنے نظریے میں سخت رہنے کو کہا۔

سی سی آئی کی ممبر ڈاکٹر سنگیتا ورما نے شکریے کی تجویز پیش کی۔ اس موقع پر تقریب کی عزت میں اضافہ کرنے اور سی سی آئی کے لئے اپنے نظریے کو ساجھا کرنے کےلئے اُنہوں نے مالیات اور کارپوریٹ امور کی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔جناب بھگونت سنگھ بشنوئی ممبر کولکاتہ دفتر نے کمیشن کے علاقائی دفتر کے رول کے بارے میں بتایا  اور کولکاتہ کے علاقائی دفتر کا افتتاح کرنے کے لئے محترمہ سیتا رمن کا شکریہ ادا کیا۔

اس پروگرام میں حکومت ، ریگولیٹری اِکائیوں، پی ایس یو انڈسٹری، اکیڈمیاں، چیمبرآف کامرس اور قانونی برادری کی اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔

Recommended