وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعے گجرات روزگار میلہ سے خطاب کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے ان ہزاروں نوجوان امیدواروں کو مبارکباد دی جنہیں مختلف زمرے میں الگ الگ آسامیوں پر تقرری کے لیٹر دیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ دھنتیرس کے مبارک دن پر انہوں نے قومی سطح پر روزگار میلہ شروع کیا تھا جب انہوں نے 75000 امیدواروں کو تقرری کے لیٹر تقسیم کیے تھے۔
وزیر اعظم نے دھنتیرس کے دن کہا تھا کہ اسی طرح کے روزگار میلے مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں منعقد کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ گجرات تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور آج 5000 امیدواروں کو گجرات پنچایت سروس بورڈ سے تقرری نامے مل رہے ہیں، 8000 امیدواروں کو گجرات سب انسپکٹر بھرتی بورڈ اور لوک رکشک بھرتی بورڈ سے تقرری نامے مل رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے اس فوری ردعمل کے لیے گجرات کے وزیر اعلیٰ اور ان کی ٹیم کی تعریف کی۔
وزیراعظم نے بتایا کہ گجرات میں حالیہ دنوں میں 10 ہزار نوجوانوں کو تقرری کے لیٹر دیے گئے ہیں اور اگلے ایک سال میں 35 ہزار آسامیاں پر کرنے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔ پی ایم مودی نے گجرات میں روزگار اور خود روزگار کے بہت سے مواقع پیدا کرنے کا سہرا ریاست کی نئی صنعتی پالیسی کو دیا۔ انہوں نے ’اوجس‘ جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور کلاس 3 اور 4 کی پوسٹوں میں انٹرویو کے عمل کو ختم کرنے کی تعریف کی۔