Urdu News

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج گجرات کے بناس کانٹھا میں سیما درشن کے لیے نو تعمیر شدہ سیاحتی سہولیات کو قوم کے نام وقف کیا

مرکزی وزیر داخلہ و تعاون جناب امت شاہ

 

نئی دہلی، 10 اپریل 2022:

جناب امت شاہ نے نڈابیٹ سرحدی چوکی کے سینک سمیلن سے خطاب کیا اور دوپہر کا کھانا بھی کھایا  نیز جوانوں کے ساتھ بات چیت بھی کی

تمام ہم وطنوں کو رام نومی مبارک ہو، مریادا پرشوتم شری رام کی زندگی میں یہ بہترین نمونہ ملتا ہے کہ زندگی میں کس طرح ہر کردار نبھانا چاہیے

بھگوان شری رام نے ایک ایسی زندگی گزاری جس میں انہوں نے بہترین آئیڈیل پیش کیا کہ کس طرح ایک لفظ کہے بغیر ایک مثالی بیٹے، مثالی شوہر، مثالی بادشاہ اور مثالی کمانڈر کا کردار ادا کرنا ہے تاکہ لوگ برسوں اور زمانوں تک یاد رکھے جاسکیں۔

آج میں نڈابیٹ کے اس سرحدی درشن سیاحتی مقام پر آیا ہوں اور وزیراعظم جناب نریندر مودی کے وژن کو سلام کرنا چاہتا ہوں

وزیر اعظم مودی کے اس کثیر جہتی تصور اور وژن کو کوئی نہیں سمجھ سکتا، جب تک کہ اسے خود نہ دیکھا جائے

وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت صحت چیک اپ اور ہاؤسنگ اطمینان کے تناسب سے لے کر ڈیوٹی کو معقول بنانے تک سی اے پی ایف جوانوں اور ان کے اہل خانہ کی سہولیات میں اضافہ کرنے کے لیے کام کر رہی ہے

آیوشمان سی اے پی ایف کارڈ کے تحت اگر سی اے پی ایف اہلکاروں کے خاندان میں کوئی شخص کسی بیماری میں مبتلا ہوتا ہے تو وہ کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے علاج حاصل کر سکتا ہے

جناب نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد سے ہی دنیا کے ہر شعبے میں قوم کو اعلیٰ ترین مقام پر لے جانے کی منظم کوششیں کی جارہی ہیں

یہ کوشش کامیاب ہوگی کیونکہ ہمارے بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکار ناقابل تسخیر سیکورٹی کے تحفظ کے ساتھ سرحدوں پر موجود ہیں، آپ ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ سرحدوں پر ترقی ممکن ہوسکی

بی ایس ایف کے اہلکار طوفان، شدید گرمی اور شدید سردی کے باوجود ہماری 6,385 کلومیٹر طویل سرحد کی حفاظت کر رہے ہیں اور اس طرح لگن کے ساتھ زندگی بھر کی ڈیوٹی کے منتر پر عمل کر رہے ہیں

1965 میں 25 بٹالین سے شروع ہونے والی ایک تنظیم میں آج 193 بٹالین اور 60 آرٹلری رجمنٹوں میں 2,65,000 اہلکار موجود ہیں

قوم اور شہری بی ایس ایف پر یقین رکھتے ہیں اور 2,65,000 کی یہ فورس ملکی سلامتی کی ضامن ہے

وادی کشمیر میں دراندازی کو روکنے، شمال مشرق اور ایل ڈبلیو ای کے کچھ علاقوں میں داخلی سلامتی برقرار رکھنے، آکریک کے دشوار گزار علاقوں میں بھی گھٹنوں تک دلدل میں گھنٹوں چوکس رہنے کے لیے بی ایس ایف کے سوا کوئی اور بارڈر سیکورٹی فورس نہیں ہے جو اس طرح کے سخت حالات میں کام کرسکے

بچوں میں ہماری سرحدوں کی محافظ فورس کے احترام کے احساس پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور بی ایس ایف کی بہادری کو دیکھنے کے بعد قومی سلامتی میں اپنا حصہ ڈالنے کا عہد کرنا چاہیے

میں زندگی بھر کی ڈیوٹی کا نعرہ پورا کرنے پر بی ایس ایف کے ہر جوان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور عوام کی جانب سے آپ کی بہادری کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں

جب ہم نڈابیٹ کی مکمل ڈیمو سائٹ کو اور یہاں سے سرحد کو دیکھتے ہیں، تبھی ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے سرحدی محافظ مشکل حالات میں ہماری حفاظت کے لیے کس طرح کام کرتے ہیں

یہاں کا دورہ کرکے بچوں میں حب الوطنی کے ساتھ ساتھ ہماری مسلح افواج سے تعلق اور ہماری سرحدوں کی سلامتی کا احساس بھی پیدا ہوگا

سیاحت کو فروغ ملے گا اور سرحدی دیہاتوں سے نقل مکانی کا بہت بڑا مسئلہ ختم ہو جائے گا اور جب لوگ یہاں آئیں گے تو روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے، یہ سرحد پر آخری گاؤں تک پہنچنے کے عمل کا آغاز ہے۔

گجرات حکومت نے نڈابیٹ میں سیما درشن پروگرام پر 125 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں، میں تصور کر سکتا ہوں کہ دس سال بعد نڈابیٹ کا یہ شعبہ ضلع بناس کانٹھا میں کم از کم پانچ لاکھ افراد کی ملازمت کا مرکز بن جائے گا

بچوں کو نڈابیٹ جانا چاہیے اور یہاں آنے والے لوگوں کو کم از کم بناس کانٹھا میں ایک رات قیام کرنا چاہیے اور بناس کانٹھا کا دورہ کرنا چاہیے

بچوں کے کھیلنے کی سہولیات اور 100 فٹ اونچا ترنگا سب کشش کے مراکز بن جائیں گے

یہاں چھ گیلریاں ہیں جو ہمیں ہماری تمام سرحدوں سے متعارف کراتی ہیں

گجرات سیاحت کے لیے ایک گیلری تعمیر کی گئی ہے اور نڈابیٹ اور بناس کانٹھا کے لیے ایک گیلری بھی تعمیر کی گئی ہے۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی کا سرحدی سیاحت کے لیے ایک بڑا وژن ہے، یہاں بیٹنگ ریٹریٹ کی تقریب کشش کا مرکز ہوگی

مجھے یقین ہے کہ سرحدی سیاحت کے ذریعے سرحدی سلامتی کے تین مقاصد، سرحدی محافظوں کے ساتھ عوامی مواصلات اور سرحدی محافظوں کی طرف لوگوں میں کشش کا احساس اس پروگرام کے ذریعے پورا کیا جائے گا۔

مرکزی وزیر داخلہ و تعاون جناب امت شاہ نے آج گجرات کے بناس کانٹھا ضلع کے نڈابیٹ میں سیما درشن کے لیے نو تعمیر شدہ سیاحتی سہولیات کو قوم کے نام وقف کیا۔ جناب امت شاہ نے نڈابیٹ سرحدی چوکی سے سینک سمیلن میں جوانوں سے خطاب کیا اور ان سے بات چیت کی۔ اس موقع پر گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر پٹیل اور بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ڈائریکٹر جنرل سمیت متعدد معززین موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001T4J3.jpg

اس موقع پر اپنے خطاب میں مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ سرحد پر حفاظت کرنے والی کسی بھی تنظیم خصوصاً بی ایس ایف کا کام بہت مشکل ہے۔ بی ایس ایف کے اہلکار ملک کی 6385 کلومیٹر طویل سرحد کی حفاظت کر رہے ہیں اور ریت کے طوفانوں، شدید گرمی اور شدید سردی کے درمیان توجہ کے ساتھ زندگی بھر کی ڈیوٹی کے منتر کو پورا کر رہے ہیں۔ جناب نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد سے ملک کو دنیا کے ہر شعبے میں اعلیٰ ترین مقام تک پہنچانے کی منظم طریقے سے کوششیں کی جارہی ہیں۔ یہ کوشش کامیاب ہو گی کیونکہ بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکار ناقابل تسخیر سیکورٹی کے تحفظ کے ساتھ ہماری سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں، یہ ترقی اسی لیے ممکن ہے کیونکہ وہ سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ سرحد ہے جہاں بی ایس ایف اور فوج کے اہلکاروں نے بہترین بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔ جنگ میں بارڈر سیکورٹی فورس نے پاکستان سے تقریباً ایک ہزار مربع کلومیٹر چھین کر فتح حاصل کی۔ بہت طویل عرصے تک جب تک کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا، بی ایس ایف انتظامیہ اور تنظیم میں بھی شامل رہی جس کا آغاز 1965 میں 25 بٹالین سے ہوا تھا اور آج یہ 193 بٹالین اور 60 آرٹلری رجمنٹوں کے ساتھ 2,65,000 جوانوں کی فورس ہے۔ ملک اور اس کے شہریوں کے نزدیک یہ تنظیم اور 2,65,000 کی یہ فورس ہماری سلامتی کی ضامن ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وادی کشمیر میں دراندازی کو روکنے، شمال مشرق اور ایل ڈبلیو ای کے کچھ علاقوں میں داخلی سلامتی برقرار رکھنے اور بھارت بنگلہ دیش بین الاقوامی سرحد پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں خوشگواری برقرار رکھنے کے لیے سیکورٹی برقرار رکھنی ہوگی، کریک کے مشکل علاقے میں بھی ایسے مشکل حالات میں کام کرنے والی بی ایس ایف کے سوا کوئی اور سرحدی محافظ فورس نہیں ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ گجرات حکومت نے نڈابیٹ میں سیما درشن پروگرام پر 125 کروڑ روپے خرچ کئے ہیں۔ بچوں کے اندر ہماری سرحدی محافظ فورس کے احترام کے احساس پیدا کرنے کو رسم کے طور پر اپنانا چاہیے، انہیں یہ بھی فیصلہ کرنا چاہیے کہ انہیں یہاں بی ایس ایف کی بہادری کا مشاہدہ کرنے کے بعد ملک کی سلامتی میں بھی حصہ ڈالنا ہے۔ اب گجرات حکومت یہ منصوبہ بھی بنانے جا رہی ہے کہ آٹھویں جماعت تک ہر طالب علم کے لیے سیاحت کا مرکز نڈابیٹ ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی بی ایس ایف کی قربانی، لگن، ایثار  اور بہادری کا پیغام سول سوسائٹی تک پہنچے گا اور جب بچے بڑے ہوں گے تو یہ اعزاز انہیں تاحیات یاد رہے گا۔ گجرات حکومت آس پاس کے علاقوں میں رہنے کی سہولت کی منصوبہ بندی بھی کر رہی ہے اور گجرات کا ہر شخص بناس کانٹھا کے نواح میں کم از کم 2 دن گزارے گا، تب ہی وہ سرحدی علاقوں کی مشکلات کو نیز سرحدی علاقوں کو سمجھ سکے گا۔

اس سے قبل نڈابیٹ میں سیما درشن کے لیے نو تعمیر شدہ سیاحتی سہولیات کو قوم کے نام وقف کرنے کے بعد جناب امت شاہ نے تمام اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ رام نومی چیتیہ نوراتری کے اختتام کے ساتھ ساتھ ایک تاریخی شخصیت کی سالگرہ ہے۔ کروڑوں لوگ اپنے گھروں میں یہ تہوار مناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریادا پورشوتم شری رام کی زندگی اس وجہ سے ایک بہترین نمونہ ہے کہ زندگی میں کس طرح ہر کردار نبھانا چاہیے۔ بھگوان شری رام نے ایسی زندگی گزاری جس میں انہوں نے ایک ایسا کامل آئیڈیل پیش کیا کہ کس طرح ایک لفظ کہے بغیر ایک مثالی بیٹے، مثالی شوہر، مثالی بادشاہ اور مثالی کمانڈر کا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ لوگ مدتوں زندہ جاوید ہوجائیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج وہ ہمارے لیے قابل پرستش ہیں، ہم سب بھگوان کی شکل میں ان کی پرستش کرتے ہیں اور ان کے دکھائے ہوئے راستے پر چلنے کی کوشش کرتے ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ بارڈر سیکورٹی فورس کے جوان دشوار ترین سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں اور مشکل حالات میں اپنی جان خطرے میں ڈال کر ملک کی حفاظت کرتے ہیں۔ میں قوم کی جانب سے ان سب کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اپنی جانیں نچھاور کیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پورے ملک کے عوام کی جانب سے میں بی ایس ایف جوان سے لے کر ڈی جی تک سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے تاحیات فرض کا اپنا نعرہ پورا کیا ہے اور ان کی بہادری کو سلام بھی پیش کرنا چاہتا ہوں۔ جناب شاہ نے کہا کہ جب بھی ملک میں کوئی بحران پیدا ہوا تو بی ایس ایف نے ہمیشہ بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔ ایک مہا ویر چکر، چار کیرتی چکر، 13 ویر چکر، 13 شوریہ چکر اور بہت سی قربانیوں کی کہانی بی ایس ایف کے کارناموں کو بیان کرتی ہے اور پوری قوم کو ان کی بہادری پر فخر ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ وہ نڈابیٹ کے اس سرحدی درشن میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کو سلام کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم کے وژن کو اس وقت تک نہیں سمجھا اور سراہا جاسکتا جب تک کوئی اس جگہ کا براہ راست دورہ نہیں کرتا۔ یہاں آنے کے بعد جب ہم نڈابیٹ کے مکمل ڈیمو سائٹ پر جائیں گے اور یہاں سے سرحد تک جائیں گے تب ہی ہمیں پتہ چلے گا کہ ہمارے سرحدی محافظ کن مشکل حالات میں ہماری حفاظت کے لیے کس طرح کام کرتے ہیں۔ یہاں آنے سے بچوں میں حب الوطنی کے ساتھ ساتھ ہماری مسلح افواج سے تعلق اور ہماری سرحدوں کی سلامتی کا احساس بھی پیدا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جب لوگ یہاں آئیں گے تو سیاحت کو فروغ ملے گا اور سرحدی دیہاتوں سے نقل مکانی کا ایک بڑا مسئلہ ختم ہو جائے گا اور روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے اور یہ اس عمل کا آغاز ہے جس کے ذریعے ملک میں ہونے والی ترقی سرحد کے آخری گاؤں تک پہنچے گی۔ جناب شاہ نے کہا کہ آج وہ تصور کرسکتے ہیں کہ دس سال بعد نڈابیٹ کا یہ شعبہ ضلع بناس کانٹھا میں کم از کم پانچ لاکھ لوگوں کے لیے روزگار کا مرکز بن جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005AD26.jpg

مرکزی وزیر داخلہ و تعاون نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے فرنیچر اور انٹیریئر کے کام کے ساتھ سیاحوں کے لیے تین ارائول پلازہ، آرام گاہیں بنائی ہیں، 500 افراد کی گنجائش والا آڈیٹوریم بنایا ہے، تبدیل کرنے کے کمرے، 22 دکانیں اور ریستوران تعمیر کیے گئے ہیں، آرائشی روشنی نصب کی جارہی ہے اور یہاں 30 فیصد بجلی شمسی توانائی پر مبنی ہے، اس طرح ایک جدید شعبہ تشکیل دیا گیا ہے۔ بچوں کے کھیلنے کی سہولیات اور 100 فٹ اونچا ترنگا تمام کے تمام یہاں کشش کا مرکز بن جائیں گے۔ 6 گیلریاں ہیں جو ملک کی سرحدوں سے آنے والوں کو متعارف کراتی ہیں۔ گجرات سیاحت کے لیے ایک گیلری اور نڈابیٹ اور بناس کانٹھا کے لیے ایک گیلری بھی تعمیر کی گئی ہے۔ بی ایس ایف کے تینوں شعبوں – بحری، فضائی اور آرٹلری – کے لیے بھی ایک گیلری ہوگی۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کا سرحدی سیاحت کا ایک خواب ہے۔ یہاں بیٹنگ ریٹریٹ کی تقریب کشش کا مرکز بن جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ سرحدی سیاحت کے ذریعے سرحدی سلامتی کے مقاصد، سرحدی محافظوں کے ساتھ لوگوں کا تعامل  اور سرحدی محافظوں کی طرف لوگوں کے ذہنوں میں کشش کا احساس اس پروگرام کے ذریعے پورے کیے جائیں گے۔ جناب شاہ نے کہا کہ جناب نریندر مودی نے ہماری سرحدوں کی سلامتی اور بنیادی ڈھانچے کے لیے پہل کی ہے۔ انہوں نے تمام لوگوں اور خاص طور پر بناس کانٹھا کے عوام کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب بناس کانٹھا نڈابیٹ کی وجہ سے نہ صرف گجرات کے لیے بلکہ ملک بھر کے لیے بھی کشش کا مرکز بن جائے گا۔ اس سے ملک کے اندر سیاحت کی سہولیات بھی فراہم ہوں گی اور بھارت بھر کے لوگوں کو قریب سے بی ایس ایف کے بہادرانہ کارناموں کو سمجھنے کا موقع ملے گا۔

Recommended