Urdu News

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ دو روزہ دورے پر مغربی بنگال پہنچے

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ دو روزہ دورے پر مغربی بنگال پہنچے

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ دو روزہ دورے پر مغربی بنگال پہنچے

Union Home Minister Amit Shah arrived in West Bengal

کولکاتہ ، 19 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ دو روزہ دورے پر جمعہ کو مغربی بنگال پہنچے۔ وہ کل رات تقریبا 1 ایک بجے کے قریب کولکاتہ کے نیتا جی سبھاش چندر بوس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی انچارج اور قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگیہ ، قومی جنرل سکریٹری لوکیٹ چیٹرجی ، مکول رائے اور بہت سے دیگر اعلی رہنماؤں نے ان کا ایرپورٹ پر استقبال کیا۔

وہ مشرقی مدینی پور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے

ہفتے کے روز ، وہ مشرقی مدینی پور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے جہاں ممتا بنرجی کی پارٹی کے رہنما شبھندو ادھیکاری کے ساتھ کئی دیگر ایم ایل اے اور ممبران اسمبلی بی جے پی میں شامل ہوں گے۔

Union Home Minister Amit Shah

بی جے پی کی طرف سے  یہ دعوی کیا جارہا ہے

بی جے پی کی طرف سے  یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ ایم ایل اے کی بڑی تعداد امیت شاہ کے اجلاس میں بی جے پی کی رکنیت لے سکتی ہے۔مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس میں بڑی الٹ پھیر دیکھائی دے رہی ہے۔ دل چسپ بات یہ ہے کہ مزید کتنے لوگ بی جے پی جوائن کرنے والے ہیں ؟ اس کے لیے کچھ انتظار کی ضرورت ہے؟

Union Home Minister Amit Shah arrived in West Bengal

Recommended