Urdu News

مرکز ی وزیر داخلہ نے جموں و کشمیر کے 20 اضلاع کے لیے پہلا گوڈ گورننس انڈیکس جاری کیا

مرکز ی وزیر داخلہ نے جموں و کشمیر کے 20 اضلاع کے لیے پہلا گوڈ گورننس انڈیکس جاری کیا

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون   جنا ب امیت شاہ  نے آج  نئی دہلی س میں  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جموں و کشمیر کے  یو ٹی  کے 20 اضلاع کے لیے ڈسٹرکٹ گڈ گورننس انڈیکس (DGGI) جاری  کیا۔ یہ انڈیکس حکومت ہند کے محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (DARPG) اور جموں و کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ (IMPARD) کی طرف سے مرکز کے تعاون سے  گڈ گورننس (سی جی ج ) حیدر آباد کے  ساتھ مشترکہ طور پر منعقد ہ کانفرنس میں جاری  کیا۔

اس موقع پر مرکزی وزیر برائے عملہ، عوامی شکایات اور پنشن  ڈاکٹر جتیندر سنگھاور جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بھی  موجود تھے ۔ جموں اور کشمیر کا ضلعی گڈ گورننس انڈیکس DARPGنے حکومت جموں و کشمیر کے تعاون سے گڈ گورننس کے طریقوں کی نقل پر  2 جولائی 2021 کو علاقائی کانفرنس میں منظور کی گئی "بہتر حکم – کشمیر علمیہ" میں کیے گئے اعلانات کی تعمیل میں تیار کیا تھا۔  ڈسٹرکٹ گڈ گورننس انڈیکس کی تشکیل کی مشق جولائی 2021 میں شروع کی گئی تھی جو اب مکمل ہو چکی ہے اور جموں و کشمیر گڈ گورننس انڈیکس رکھنے والا ملک کا پہلا مرکز کے زیر انتظام علاقہ بن ج گیا ہے۔ "

حکومت جموں و کشمیر کا ضلعی گڈ گورننس انڈیکس ضلعی سطح پر گڈ گورننس کے معیار میں ایک اہم انتظامی اصلاحات کی نمائندگی کرتا ہے اور ریاستی یا ضلعی سطح پر اعدادوشمار کے بروقت مجموعہ اور اشاعت کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ ڈسٹرکٹ گڈ گورننس انڈیکس ایک سنگ میل ہے اور امید کی جاتی ہے کہ یہ جموں و کشمیر کے تمام اضلاع کی کارکردگی کے ثبوت پر مبنی جائزے کے لیے ایک مضبوط فریم ورک فراہم کرے گا۔ چیف سکریٹری حکومت جموں و کشمیر ارون کمار مہتا اور سکریٹری DARPGحکومت ہند وی سرینواس بھی اس تقریب  میں موجود تھے۔

 اس تقریب میں حکومت جموں و کشمیر کے سینئر افسران، ضلع کلکٹر اور اضلاع کے چیف پلاننگ آفیسرز  نے بھی شرکت کی۔منصوبہ بندی کے سیکرٹریوں اور تمام ریاستوں اور   یو ٹی حکومتوں کے انتظامی اصلاحات کے سیکرٹریوں اور غیر انتخابی ریاستوں کے ضلع کلکٹروں کو بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس پروگرام میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا  تھا۔ اس موقع پر سنٹر فار گڈ گورننس، حیدرآباد کی جانب سے ڈسٹرکٹ گڈ گورننس انڈیکس کی تشکیل پر ایک پریزنٹیشن پیش  کی گئی۔

Recommended