نئی دہلی، 13 ؍جولائی : مرکزی وزارت داخلہ نے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) سے درخواست کی ہے کہ وہ محترمہ روزی سنگما اور سیمیول سنگما کی موت کے معاملے کی انکوائری کرے۔
یہ معاملہ اس سال 24 جون کو گڑگاؤں کے ایک اسپتال میں محترمہ روزی سنگما کی موت سے متعلق اس وقت سامنے آیا تھا جب روزی کو طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں اسپتال میں بھرتی کیا گیا تھا، بعد میں روزی سنگما کے رشتہ دار جناب سیمیول سنگما نے الزام لگایا تھا کہ طبی لاپروائی کی وجہ سے روزی کی موت ہوئی ہے۔ اسپتال میں ڈاکٹروں اور اسٹاف سے ان کی کہا سنی بھی ہوئی ۔ اگلے دن 25 جون کو دہلی پولیس کو نئی دہلی میں جناب سیمیول سنگما کی موت سے متعلق جانکاری ملی۔
مرنے والے کنبے نے الزام لگایا ہے کہ روزی سنگما کی موت اسپتال کی لاپروائی کی وجہ سے ہوئی تھی۔ انہوں نے سیمیول سنگما کی موت کو لے کر اسپتال کے ملازمین کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔