Urdu News

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جموں اور سری نگر کے لئے کووڈ سے متعلق ساز و سامان روانہ کی

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ

 

 

نئی دہلی،  18/مئی2021 ۔ شمال مشرقی خطے کی ترقی (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشنز، جوہری توانائی اور خلا کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج مرکز کے زیرانتظام علاقہ جموں و کشمیر کے دو دارالحکومت والے شہروں جموں و سری نگر کے لئے بالترتیب کووڈ سے متعلق ساز و سامان پر مشتمل دو علاحدہ علاحدہ کھیپ روانہ کی۔

فیس ماسک، سینیٹائزر اور دیگر ساز و سامان پر مشتمل علاحدہ علاحدہ کھیپ کو روانہ کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ انھوں نے کووڈ سے متعلق ساز و سامان پر مشتمل جن کھیپوں کا پہلے بندوبست کیا تھا ان کے لوک سبھا حلقے اودھم پور- کٹھوا- ڈوڈا میں پڑنے والے سبھی 6 اضلاع کو روانہ کی گئی تھی۔ اب انھوں نے جموں و کشمیر کے دونوں خطوں کے دیگر حصوں کے لئے ایسی ہی کھیپ کا بندوبست کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BWTI.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ رضاکارانہ ذرائع سے بڑی مقدار میں رسد کا بندوبست کرنا آسان نہیں ہے، تاہم وہ ہم خیال شہریوں کے تعاون سے مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے الگ الگ علاقوں تک جہاں تک ممکن ہوسکے گا، پہنچنے کی کوشش کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ساز و سامان کا نقل و حمل اور مختلف حصوں میں اس کی تقسیم آسان کام نہیں ہے، خاص طور پر جموں و کشمیر کے الگ الگ جغرافیائی حالات اور دشوار گزار علاقوں کی موجودگی کے سبب۔ تاہم ساتھیوں اور نوجوان کارکنوں کی مدد سے جہاں تک ممکن ہوسکے، انھوں نے کووڈ سے متعلق ساز و سامان بھیجنے کا کام شروع کیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید بتایا کہ کووڈ انفیکشن سے متاثر ہونے اور داخل اسپتال ہونے کے بعد اگرچہ وہ ابھی بحالی صحت کے مرحلے سے گزر رہے ہیں، پھر بھی وہ مختلف سطحوں پر مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر اور شمال مشرقی ریاستوں سے رابطہ بنائے ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ مختلف اضلاع کی انتظامیہ نیز جموں و کشمیر کے دونوں خطوں  میں واقع سبھی سرکاری میڈیکل کالجوں کے میڈیکل اتھارٹیز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ ان میڈیکل کالجوں میں شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایس کے آئی ایم ایس) صورہ شامل ہے۔  انھوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ مسلسل پانچ دنوں تک غور و خوض کے مثبت نتیجے کے طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں کووڈ سے متعلق مراکز کو فائدہ ہوا ہے اور اس کے کام کاج میں بہتر تال میل قائم ہوا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بی جے پی کارکنوں اور متعدد رضاکارانہ ایجنسیوں کے ذریعے کئے جارہے کمیونٹی ورک کی ستائش کی۔  انھوں نے  ایسے ناقدین سے جو مبینہ خامیاں نکالتے رہتے ہیں، سے اپیل کی کہ وہ ایسا کرنے کے بجائے اگر کوئی خامی ہو تو اسے درست کرنے کے لئے آگے آئیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایک بار پھر سبھی سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ اختلافات سے اوپر اٹھیں اور وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں کووڈ کے خلاف بھارت کی جنگ میں متحد ہوکر لڑیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایک صدی کی آفت ہے اور ہم سب سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ ہم ایک ساتھ مل کر اس تعلق سے جدوجہد کریں۔


ن

Recommended