Urdu News

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے لداخ کے لیے ایک الگ آئی اے ایس / سول سروسز امتحان مرکز قائم کرنے کے بارے میں بتایا، جو لیہ میں قائم کیا جائے گا

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ

 

 

نئی دہلی، 18  اگست ،2021   /  سائنس و ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، زمینی علوم کے وزیر مملکت آزادنہ چارج، وزیر اعظم کے دفتر ، عملے، عوامی شکایات ، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر ممالک ڈاکٹر جتیندر سنگھ  نے آج لداخ میں ایک الگ آئی اے ایس / سول سروسز امتحان مرکز  قائم کرنے کے بارے میں بتایا، جو لیہ میں قائم کیا جائے گا۔

یہ اعلان لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر آر کے ماتھر کے  شمالی بلاک میں  ڈی او پی ٹی کے صدر دفتر میں مرکزی وزیر سے ملاقات کے فوراً بعد کیا گیا۔  جناب ماتھر نے  لداخ کے سلسلے میں آئی ایس افسران  کی تعیناتی اور سروس سے متعلق دیگر معاملات کے بارے میں بات چیت کے لیے ملاقات کی تھی۔

میٹنگ کے بعد جاری کیے گئے ایک سرکاری بیان کے مطابق یونین پبلک سروس کمیشن ( یو پی ایس سی ) اس سال سے لیہ میں ایک امتحان مرکز قائم کرے گا جو سول سروسز (پری لیمنری) امتحان، 2021 کے لیے پہلی بار کام کاج کرے گا۔ سول سروسز کے پری لیمنری امتحانات اس سال 10 اکتوبر کو کرائے جائیں گے۔ اس سے لداخ خطے کے نوجوانوں کے طویل عرصے سے جاری مطالبہ پورا ہو جائے گا۔  جن کی شکایت یہ تھی کہ انہیں مہنگے ہوائی کرایے   اور غیریقینی موسم صورتحال کی وجہ سے ملک کے دوسرے علاقوں میں امتحان مرکزوں تک پہنچنا مشکل ہوتا ہے۔

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بھی بتایا کہ  آئی اے ایس کے این ای کاڈر سے تعلق رکھنے والے آئی اے ایس افسران کے لیے خصوصی بھتے کے نام سے جانی جانے والی مالی ترغیبات  ان افسران کو دی جاتی ہیں  جو شمال مشرقی خطے میں کام کر رہے ہیں۔ فی الحال یہ ادائیگی بنیادی تمغہ کی 20 فیصد شرح سے دی جاتی ہیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے  لداخ میں بھی کام کرنے والے آئی اے ایس آفسران کو دی جاتی ہے۔ 

ڈی او پی ٹی کے وزیر نے یاد کیا  کہ تقریباً پانچ سال پہلے یو پی ایس سی امتحان مرکز کا مطالبے پر محکمے نے غور کیا تھا۔ لیکن اس خیال کو آگے نہیں بڑھایا گیا۔ تاہم جب سے وزیراعظم نریندر مودی نے اس سلسلے میں مداخلت کی ہے لداخ کو ایک الگ مرکز کے زیر انتظام علاقے کا درجہ دے دیا گیا ہے ۔  یہ مناسب سمجھا گیا کہ خطے کے نوجوانوں کے لیے آئی اے ایس سول سروسز کا ایک خصوصی مرکز کھول دیا جائے۔

ایک اور بڑے فیصلے میں  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  ڈی او پی ٹی سے منسلک اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی) ، مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کی گروپ بی اور سی اسامیوں کے انتخاب کے لیے کمپیوٹر پر مبنی امتحان کرا رہا ہے۔  انہوں نے کہا کہ اس انتظام کو سرکاری محکموں نے گروپ بی اور گروپ سی کے لیے آزادانہ اور شفاف انتخاب کے لیے بلارکاوٹ بنایا جائے گا۔

امتحان کے لیے ایک نیا مرکز لیہ میں کھولا جائے گا ۔

لیفٹیننٹ گورنر ماتھر نے لداخ کو دی جانے والی خصوصی توجہ پر تشکر کا اظہار کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر کو عملے کی وزارت کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلاتے ہوئے ڈی او پی ٹی کے وزیر نے اس تحریک سے اتفاق کیا کہ ستمبر میں عملے کی وزارت کے تحت انتظامی اصلاحت کے محکمہ لداخ کے سول سرونٹ اور افسران کے لیے ایک دو روزہ صلاحیت سازی ورکشاپ منعقد کرے گا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے  کاربن سے  پاک لداخ کے وزیراعظم مودی کے قدم پر شکریہ ادا کیا۔

Recommended