ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے نارتھ ایسٹ فیسٹیول میں ورچوئل طریقے سے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور کاروباریوں اور امکانی اسٹارٹ اپس کے ساتھ بات چیت کی۔ نارتھ ایسٹ فیسٹیول ڈی او این ای آر ڈائیلاگ کے حصے کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے، جو کہ پروگراموں کا سلسلہ ہے، جس میں شمال مشرقی خطے کے نوجوان اور صنعتکاروں سے تبادلۂ خیال کیا جاتا ہے۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ محترم وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بالکل درست کہا تھا کہ شمال مشرقی خطہ تزی سے قومی ترقی کا مظہر بن رہا ہے۔ ووکل فار لوکل یا آتم نربھر بھارت نے لوگوں کو ہر قدم پر مطلوبہ مدد فراہم کی ہے۔ وزیراعظم نے ایکٹ ایسٹ پہل کے ذریعے شمال مشرقی خطے کی ترقی کو اعلیٰ ترجیح دی ہے۔ وزیراعظم کا خیال ہے کہ شمال مشرقی خطے کو اب نئے ہندوستان کے ترقی کے سفر کی قیادت کرنے کا موقع ملا ہے۔ گزشتہ 7 برسوں میں شمال مشرقی خطہ لڑکوں کے رابطوں، ریلوے، ہوائی راستوں، انٹر نیٹ اور نقل و حمل کے اعتبار سے مسلسل ترقی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب جبکہ ہندوستان اپنی آزادی کی 75ویں سالگرہ منا رہا ہے، ملک نے ہر شعبے میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔ صنتکاروں نے ملک کی اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ یہ خطہ قدرتی وسائل، معدنیات اور جنگلات اور پیڑ پودوں کا مالا مال ذخیرہ ہے۔ یہاں شاندار پھل اور ترکاریاں پائی جاتی ہیں اور یہ قدرتی رعنائی کی نظیر ہے۔ اس کی جغرافیائی اہمیت بھی ہے اور یہ کاروبار کے زبردست امکانات رکھتا ہے۔ بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنا کر اور منڈیوں سے اسے جوڑ کر شمال مشرق کو جنوب مشرقی ایشیا کا کاروباری مرکز بنایا جا سکتا ہے۔ کنکٹی ویٹی کو بہتر بنانے کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
وزیر موصوف نے کہا کہ کیپٹل کنکٹی ویٹی پروجیکٹ سے خطے کی ترقی کا ایک نیا بات کھلے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کی رفتار سامنے ہے او ر اس خطے میں سڑکوں اور شاہراہوں کے 85 ہزار کروڑ روپے کے پروجیکٹ زیر عمل ہیں۔ ہوائی کنکٹی ویٹی میں بھی زبردست ترقی ہوئی ہے اور گاؤں پنچایتوں کے لئے 4-جی اور وائی فائی کنکٹی ویٹی بڑھائی جا رہی ہے۔ کنکٹی ویٹی میں اضافے سے خطے کی 8 ریاستوں اور ان کے عوام کی اقتصادی خوشحالی کو یقینی بنایا جائے گا۔
مرکزی وزیر نے حکومت کی جانب سے خطے کے تمام امکانات کو بروئے کار لاتے ہوئے سازگار کاروباری ماحول تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سیاحت کے شعبے، نامیاتی کاشتکاری اور زراعت، باغبانی، آئی ٹی سیکٹر، خدمات کی صنعت اور ٹیکسٹائل جیسے شعبوں میں خطے کے امکانات کو بروئے کار لانے پر کام کر رہی ہے۔ عزت مآب وزیراعظم نریندر مودی نے جب سے اسٹارٹ اپ انڈیا اقدام کا آغاز کیا، کاروباریوں اور صنعت کاروں میں ولولہ آ گیا ہے۔ اسٹارٹ اپ انڈیا، اسٹینڈ اپ انڈیا، مدرا یوجنا کے ساتھ ساتھ اسٹارٹ اپ نارتھ ایسٹ کو نارتھ ایسٹ وینچر فنڈ اسکیم کے ذریعے زبردست فروغ حاصل ہو رہا ہے۔ اس اسکیم کے تحت نوجوانوں کو ریاست کے ابھی تک غیر استعمال شدہ امکانات کو بروئے کار لانے اور اپنے لئے اچھی روزی روٹی کا بندوبست کرنے میں مدد دی گئی ہے۔
مرکزی وزیر جناب کشن ریڈی نے آزادی کا امرت مہوتسو کے انعقاد اور حکومت کی جانب سے شمال مشرق کے 75 نوجوان کاروباریوں کے قابل تقلید سفر کی تفصیلات کو یکجا کرنے کے حکومت کے اقدام کے بارے میں بتایا، جس کے تحت 40 سے کم عمر والے کاروباریوں کی حوصلہ افزائی اور عزت افزائی کی جا رہی ہے۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک کتاب شائع کی جائے گی اور ان لوگوں کو آئی آئی ایم شیلانگ کی جانب سے ادارہ جاتی مدد اور اعانت دی جائے گی تاکہ یہ اپنے کاروبار کو مزید ترقی دے سکیں۔