Urdu News

جناب سونووال نے آئی ایم یو-چنئی کیمپس کی میرین ورکشاپ کا افتتاح کیا

جناب سربا نند سونووال 9مئی 2023 کو سِتوے بندرگاہ پر پہلے ہندوستانی مال بردار جہاز کا استقبال کریں گے

 

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے کل چنئی سے آئی ایم یو-چنئی کیمپس کی میرین ورکشاپ کا افتتاح کیا اور وشاکھاپٹنم کیمپس کی نئی عمارتوں کو ورچوئل طریقے سے قوم کے نام وقف کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے نشاندہی کی کہ ہندوستان میری ٹائم انڈیا ویژن کے ذریعے چیمپئنز کا چیمپئن بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد ہماری روایت میں طاقتور ترین اقدار ہے جس کا تمام ہندوستانی احترام کرتے ہیں۔ جناب  سونووال نے طلباء سے کہا کہ وہ اپنے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے اپنا صد فی صد تعاون  دیں۔ طلباء کے سامنے مواقع کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، "بھارت ماتا نے ہمیں وزیر اعظم مودی کی متحرک قیادت دی ہے، جنہوں نے طلباء کے کیریئر اوران کے لیے کافی مواقع فراہم کرنے کو اپنا نصب العین بنا لیا ہے۔"

انڈین میری ٹائم یونیورسٹی، جس کا صدر دفتر چنئی میں ہے، 2008 میں معیاری بحری تعلیم، تربیت اور تحقیق فراہم کرنے کے لیے 7 متعلقہ اداروں کو ملا کر ایک مرکزی یونیورسٹی کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔ آئی ایم یو چنئی، کوچی، کولکاتہ، ممبئی، نوی ممبئی اور وشاکھاپٹنم میں واقع اپنے 6 کیمپس میں انڈرگریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور پی ایچ ڈی پروگرام پیش کرتا ہے۔ آئی ایم یو سے منسلک 18 میری ٹائم ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بھی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XQO8.jpg

اس موقع پر رکن پارلیمنٹ جناب پی رویندر ناتھ (تھینی)، رکن اسمبلی جناب ایس اروند رمیش، شولی گنالور اور انڈین میری ٹائم یونیورسٹی کے چانسلر جناب پی شنکر موجود تھے۔ انڈین میری ٹائم یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر مالنی وی شنکر نے تقریب کی صدارت کی۔ جناب سنیل پالیوال، چیئرمین، چنئی پورٹ ٹرسٹ، جناب بالاجی ارون کمار، ڈپٹی چیئرمین، چنئی پورٹ ٹرسٹ، جناب جے پردیپ کمار، سی وی او، آئی ایم یو اور آئی ایم یو، بندرگاہ اور جہاز رانی کی صنعتوں کے کئی دیگر سینئر عہدیداروں نے اس تقریب میں شرکت کی۔

Recommended