Urdu News

آر کے سنگھ نے توانائی ٹرانزٹ کے سلسلے میں منعقدہ میٹنگ کی صدارت کی

بجلی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ

 

 

نئی دہلی، 22 اکتوبر 2021:

بجلی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے ریاستی ایجنسیوں کے ذریعہ توانائی اثر انگیزی اور صاف ستھری توانائی ٹرانزٹ کے سلسلے میں نافذ کی جارہی سرگرمیوں کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ریاستی حکومتوں کے سینئر افسران اور صنعتی شراکت داران کے ساتھ آج ایک ورچووَل میٹنگ کی صدارت کی۔ توانائی ٹرانزٹ اور پیرس معاہدے کے اہداف کی تکمیل کے لئے بھارت کی عہدبستگی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ازحد ضروری ہے۔ جون 2021 کے دوران بجلی کے مرکزی وزیرنے مرکزی حکومت کی متعلقہ وزارتوں اور محکموں سے بات چیت کی تھی اور یہ بات چیت میں یہ طے کیا گیا تھا کہ ریاستی ایجنسیوں کو بھی اس کوشش میں مزید فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔

اپنے خطاب میں جناب آر کے سنگھ نے کہا کہ ہماری حکومت ماحولیات کو لے کر پابند عہد ہے اور ہم ان اہداف سے بہت آگے نکل چکے ہیں جو ہم نے پیرس موسمیاتی معاہدے کے تحت اپنے این ڈی سی میں طے کیے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ جہاں ہم مزید قابل احیاء توانائی کے ذریعہ توانائی کی فطرت میں تبدیلی لا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں اخراج میں تخفیف واقع ہو رہی ہے، اس کے ساتھ ہی ہم توانائی اثرانگیزی کے لئے اجالا اور پرفارم، اچیو اور ٹریڈ جیسی اسکیموں کے ذریعہ اپنی معیشت کے اخراج کی شدت بھی کم کر رہے ہیں ، جس کے نتیجے میں سالانہ ملین ٹن کے بقدر کاربن ڈائی آکسائڈ تخفیف واقع ہو رہی ہے۔

جناب سنگھ نے معیشت کے مضمراتی شعبوں میں بڑے پیمانے پر توانائی اہلیت اقدامات کرنے کے لئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان باہمی تعاون پر مبنی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے تمام ریاستی ایجنسیوں کے ذریعہ فعال شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مرکزی سطح پر بی ای ای کے مماثل، ریاستوں میں کلی طور پر وقف توانائی اثر انگیزی اداروں  کے قیام کی اپیل کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاستیں اخراج میں تخفیف کے لئے ملک کے ذریعہ طے کیے گئے اہداف کے مطابق اہداف طے کریں ۔ انہوں نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم نئے اور جدید بھارت کے لئے کام کر رہے ہیں جو جدید بجلی نظام کےبغیر ممکن نہیں ہو سکتا اور ہم اسے حاصل کرنے کے لئے تمام ریاستوں کے ساتھ مل کرنے کے لئے پرجوش ہیں۔

اس میٹنگ میں بجلی کے سکریٹری جناب آلوک کمار، بجلی کے ایڈشنل سکریٹری ، جناب وویک کمار دیوانگن، ڈی جی بی ای ای، جناب ابھے باکرے اور توانائی اہلیت بیورو اور وزارت کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران، تین رپورٹیں جاری کی گئیں جو مندرجہ ذیل ہیں:

  1. ریاستی توانائی اہلیت عدد اشاریہ۔2020: ریاستی توانائی اہلیت عدد اشاریہ 2020 کی رپورٹ ریاستوں کو قومی موسمیاتی کاروائی اہداف کے ذریعہ ان کے پروگراموں کی نگرانی کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔
  2. ڈسکامز کے ذریعہ ڈی ایس ایم اقدامات کا مجموعہ: یہ مجموعہ ارتکازی پروگراموں کی بہتر انتظام کاری، ڈی ایس ایم عملی منصوبے کی ترقی اور متعلقہ سرگرمیوں کے نفاذ میں مددفراہم کرے گا۔
  3. ایس ڈی اے کے ذریعہ آپریٹنگ کے لئے بہترین طور طریقوں پر ای بک: ریاست کے ذریعہ نامزد ایجنسیوں کے بہترین توانائی اہلیت طور طریقوں پر ای۔بک ہم عصر گروپوں کے باہمی تال میل  اور دیگر ریاستوں کے ذریعہ بہترین طور طریقے اپنانے کے لئے سہولت فراہم کرے گی۔

بجلی کے مرکزی وزیر نے پرفارم، اچیو اینڈ ٹریڈ (پی اے ٹی) سائیکل ۔ II کے تحت توانائی بچت اسناد (ای ایس اسناد) کی تجارت کے آغاز کا اعلان بھی کیا۔ یہ تجارت 26 اکتوبر 2021 سے ہر منگل کو نامزد پاور ایکسچینج پر عمل میں آئے گی۔ وہ صنعتیں جنہوں نے توانائی بچت کے لئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے،انہیں ای ایس اسناد پیش کی جائیں گی اور یہ صنعتیں اِن ای ایس اسناد کو اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہنے والی صنعتوں کو فروخت کرکے مالیاتی فوائد حاصل کر سکیں گی۔

مزید سبز معیشت کی جانب پیش قدمی کے طور پر، جناب سنگھ نے توانائی بچت اور کاربن اخراج میں تخفیف کے لئے کارپوریٹ اور نجی شعبوں کو شامل کرنے کے مقصد سے قومی کاربن مارکیٹ کی تجویز کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ’’شراکت داروں کی مشاورت کے لئے قومی کاربن مارکیٹ‘‘ کے لئے ڈرافٹ بلوپرنٹ جاری کیا گیا۔یہ کاربن مارکیٹ بھارت میں صاف ستھری توانائی تکنالوجیوں کے بڑے پیمانے پر فروغ کے لئے راستہ ہموار کرے گی جس کے نتیجے میں مختلف شراکت داروں کے ذریعہ فعال شراکت داری کے توسط سےبھارتی معیشت میں کاربن ڈائی اخراج میں تخفیف واقع ہوگی۔ دیگر ممالک میں اسی طرح کی منڈیاں توانائی اثر انگیزی اور صاف ستھری توانائی کے استعمال کے فروغ میں کامیاب ثابت ہوئی ہیں۔ حکومت کے ذریعہ توانائی اہلیت بیورو کو اس طرح کی منڈی تیار کرنے کے لیے ہدایت جاری کی گئی ہے جوآنے والے برسوں میں چالو ہو جائے گی۔

اس میٹنگ میں ریاستی حکومتوں کے سینئر افسران نے شرکت کی جنہوں نے گذشتہ چار برسوں کے دوران مکمل کی گئیں ریاستی سطح کی سرگرمیوں کے اہم نکات پیش کیے۔ بجلی کی وزارت نے توانائی اہلیت بیورو کی مشاورت میں صاف ستھری توانائی ٹرانزٹ کے لئے ایک جامع منصوبہ وضع کیا ہے۔

Recommended