Urdu News

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے اُترپردیش میں نیشنل ہائی ویزکا افتتاح کیااور سنگ بنیاد رکھا

سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری

 

نئی دہلی،05؍جنوری؍2022:

سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج اترپردیش میں 26778کروڑ روپے کی لاگت والے 821کلومیٹر کے نیشنل ہائی ویز کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر جناب راج ناتھ سنگھ، وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزرائے اعلیٰ جناب کیشو پرساد موریہ و دنیش شرما  اور ریاست کے ممبران پارلیمنٹ و ممبران اسمبلی بھی موجود تھے۔

جناب گڈکری نے کانپور میں 14199کروڑ روپے کے 8نیشنل ہائی وے پروجیکٹوں، لکھنؤ میں 7409 کروڑ روپے کے 16نیشنل ہائی وے پروجیکٹوں اور پریاگ راج کے شرنگ ویر پور دھام میں 5169کروڑ روپے کے 4نیشنل ہائی وے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔

لکھنؤ رنگ روڈ کی تعمیر سے سفر بہت سہولت مند ہو جائے گا اور لکھنؤ –کانپور گرین فیلڈ ایکسپریس وے کی تعمیر سے کانپور سے لکھنؤ ہوائی اڈے تک پہنچنے میں کم وقت لگے گا۔اسے لکھنؤ –آگرہ ایکسپریس وے سے بھی جوڑا جائے گا،جس سے لکھنؤ کا دہلی سے فاصلہ کم ہوجائے گا۔اس ایکسپریس وے کے بننے سے لکھنؤ سے کانپور تک کے سفرمیں ڈیڑھ گھنٹے کی بچت ہوگی۔

 

آگرہ-ایٹاوا بائی پاس بننے سے آگرہ سے ایٹاوا تک کا سفر ایک گھنٹہ کم ہوجائے گا۔کان پور کے جھکڑکٹی بس اڈے پر آر او بی بننے سے پریاگ راج کی طرف سے دہلی آنے والے ٹریفک کو جام سے راحت ملے گی۔

 

003.jpg

 

ان پروجیکٹوں سے پریاگ راج ، چترکوٹ اور شرنگ ویر پور دھام جیسے اہم مذہبی مقامات کو شری رام ون گمن مارگ کے تعمیری منصوبے سے جوڑا جائے گا۔سنگم علاقے میں ہونے والے ماگھ  کنبھ اور مہاکنبھ میں عقیدت مندوں اور سیاحوں کی آمدو رفت میں سہولت ہوگی۔ان پروجیکٹوں سے کانپور اور آس پاس کے علاقوں میں چمڑا –کانچ اور چوڑی صنعت کی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔ ان پروجیکٹوں سے اترپردیش میں سرمایہ کاری بڑھانے اور صنعتی ترقی میں مدد ملے گی

Recommended