Urdu News

مرکزی وزیر برائے بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی گزر گاہ جناب سربانندسونووال نے وزارت کے موجودہ وقت میں جاری منصوبوں کا جائزہ لیا

مرکزی وزیر برائے بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہ جناب سربانند سونووال

 

 

مرکزی وزیر برائے بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہ جناب سربانند سونووال  نے آج وزارت کے موجود وقت میں جاری تمام منصوبوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ بندرگاہ ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہ کی وزارت کے سیکریٹری ڈاکٹر سنجیو رنجن نے وزیر موصوف کووزارت کے مختلف منصوبوں کی صورتحال کے بارے میں انہیں باخبر کیا ۔ وزیر موصوف نے اپنے کمرے میں وزارت کے تمام اعلیٰ حکام سے بھی بات چیت کی۔

 

01.jpg

 

جناب سربا نند نے کہا کہ انہیں جو ذمہ داری دی گئی ہے اسے پورا کرنے کےلئے وہ ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے سابقہ وزراء کے تمام اچھے کاموں کو آگے بڑھائیں گے اور یہ یقینی بنانے کےلئے اپنی نئی ٹیم کے ساتھ سنجیدہ کوشش کریں گے کہ تمام مقررہ شدہ اہداف کسی تاخیر کے بغیر حاصل کئے جائیں۔

بندرگاہ ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہ وزارت کے سیکریٹری ڈاکٹر سنجیو رنجن ، اپر سیکریٹری  جناب سنجے بنتو اپادھیائے، جوائنٹ سیکریٹری (بندرگاہ) جناب وِکرم سنگھ، جوائنٹ سیکریٹری (انتظامیہ)جناب لوکاس ایل کامسوان نے  پریوہن بھون نئی دہلی میں واقع بندرگاہ ، جہاز رانی اور آبی گزر گاہ وزارت میں پہنچنے پر مرکزی وزیر کا استقبال کیا۔

Recommended