Urdu News

گجرات کے کیوڑیا میں حساسیت سے متعلق دو روزہ ورکشاپ کا افتتاح

Home Minister Shri Amit Shah

 

بھارت سرکار کے سماجی انصاف اور تفویض  اختیارات کی وزارت کے معذور افراد کوبااختیار بنانے  کے محکمے اور  معذور افراد  کے چیف کمشنر کے دفتر نے مشترکہ طور پر گجرات کے کیوڑیا میں ایکتانگر کے ٹینٹ سٹی میں 4 مارچ سے 5 مارچ، 2022 تک دو  روز تک جاری رہنے والی حساسیت سے متعلق ورکشاپ  کا افتتاح کیا۔ سماجی انصاف اور تفویض  اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے پروگرام کا افتتاح کیا۔

 

ورکشاپ کا مقصد معذور افراد کو بااختیار بنانے اور ان کی شمولیت کے لئے بھارت سرکار کے مختلف اقدامات اور منصوبوں اور پروگراموں اور آر پی ڈبلیو ڈی ایکٹ، 2016 کے رول اور ذمہ داریوں کے بارے میں  بیداری   پیداکرنا تھا۔ ایگزیبشنز اس پروگرام کا  بھی حصہ تھیں  جس میں این ایچ ایف ڈی سی کے نیشنل ٹرسٹ کےاپنی مدد آپ گروپوں کے ذریعہ مصنوعات اور آر وی وائی اسکیم کے تحت دیویانگ جنوں  سے لے کر سینئر شہریوں کو اے ڈی آئی پی کے تحت اے ایل آئی ایم سی او کے ذریعہ امداد اور معاون آلاتکی تقسیم کی گئی ۔ رسائی اور بنیادی ڈھانچے  کے محکمہ کے تحت نیشنل انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ بنائی گئی  ایک فلم کی بھی پروگرام کے دوران نمائش کیگئی۔ سی سی پی ڈی کی آفیشل ویب سائٹ، جو قابل رسائی اور دیویانگوں کے لئے موافق ہے،  بھی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر کے ذریعہ ورکشاپ کے دوران لانچ کی گئی ۔

 

 

سماجی انصاف اور تفویض  اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موثر انٹیگریشن اور شمولیاتی ترقی کے ہدف  کو حاصل کرنے کے لیے سرکاری افسران اور عام لوگوں کے درمیان بھی دیویانگجنکی سمت میں ایک سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ ہماری حکمت عملی دیویانگ جنوں کو ان کی پوری صلاحیت کا استعمال کرنے اور انہیں  ایک قابل فخر، خود مختار اور اطمینان بخش زندگی گزارنے میں ان کی  مدد کرنے کی ہونی  چاہئے۔  انہوں نے کہا کہ زمینی سطح پر  فرنٹ لائن ری ہیبلی ٹیشن   پیشہ وروں کا ایک گروپ تیار کرنے کے لئےآسٹریلیا کی میلبورن یونیورسٹی  کے اشتراک سے بھارت سرکار کے ذریعہ ایک کمینوٹی پر منبی  جامع ترقی کے  پروگرام  کو فروغ دیا گیا ہے۔

 

 

اس ورکشاپ میں تقریباً 25 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نمائندوں نے حصہ لیا۔ ورکشاپ کے دوران، معذور افراد کو بااختیار بنانے سے متعلق  مختلف  امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔معذور افراد سے متعلق  چیف کمشنراور  معذور افراد  کے لئے ریاستی کمشنر کا رول  اور ذمہ داریاں ورکشاپ کا مرکزی خیال تھا اور ریاستوں کے بہترین طریقے کار کو نمایاں کیا گیا ۔

 

 

پروگرام کے دوران سکریٹری محترمہ انجلی بھاورا بھی  موجود تھیں اور انہوں نے زور دیا کہ دیویانگ جنوں کو مرکزی دھارے میں لانے اور ایک جامع معاشرے کی تعمیر کے لیے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کی اسکیموں اور پروگراموں کے بارے میں بیداری پھیلانے کی ضرورت ہے۔

Recommended