Urdu News

مرکزی وزیر پیوش گوئل کی جی ای ایم کا دائرہ بڑھانے کی اپیل

کامرس اینڈ انڈسٹری کے مرکزی وزیر پیوش گوئل

مرکزی وزیر پیوش گوئل  کی جی ای ایم کا دائرہ بڑھانے کی اپیل

کامرس اینڈ انڈسٹری کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے سرکاری ای۔ مارکٹ پلیس (جی ای ایم) کے دائرہ میں توسیع کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اس میں پیداوار اور خدمات کو شامل کیا جانا چاہیے۔

مسٹر گوئل نے منگل کو یہاں جی ای ایم کے حکام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ نہ صرف تمام مرکز اور ریاستی حکومت کے دفاتر کے ساتھ ساتھ ان کے عوامی سیکٹر کی ضرورت کے لئے ون اسٹاپ شاپ کے طورپر تیار ہونا چاہیے بلکہ چھوٹی صعنتوں کوکارکردگی کے مواقع بھی فراہم کرنے چاہئیں۔

مرکزی وزیر نے کہاکہ فروخت کنندگان کا گروپ بنانے سے پورٹل کو محتاط رہنا چاہیے۔ انہوں نے زور دیکر کہاکہ خریداروں کے لیے انٹیگریٹڈ خریداری کے نظام کی سمت میں ریلوے ای۔خریداری نظام کے ساتھ جی ای ایم کا انٹیگریشن تیزی سے کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ اس سے سرکاری خزانہ میں کافی بچت ہوگی۔اس سے پٹرولیم اور اسٹیل شعبہ کی طرف سے بھی بڑی ٹکٹ خرید کا راستہ ہموار ہ وگا۔ مربوط نظام کے ذریعہ ریلوے خریداروں کی پائلٹ بولی اگست کے آخر تک شروع ہونے کی امید ہے۔

انٹیگریشن کے بعد ریلوے کی طرف سے جی ای ایم پر تقریباً 50,000کروڑ روپے کی سالانہ خریداری کی جاسکتی ہے۔مالی سال 2020-21میں جی ای ایم کی آرڈر ویلیو 38620کروڑ روپے پر پہنچ گئی۔ پورٹل پر 52ہزار سے زیادہ خریدار اور 18.75لاکھ سے زیادہ فروخت کرنے والے رجسٹرڈ ہیں جو 16,332پیداوار کیٹلاگ اور 187سروس کیٹ لاگ میں کام کررہے ہیں۔

Recommended