Urdu News

مرکزی وزیر پیوش گوئل کا آل انڈیا ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن سے خطاب

ٹیکسٹائل، کامرس اور صنعت، امور صارفین اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر پیوش گوئل

 نئی دہلی،04جنوری،2022/ ٹیکسٹائل، کامرس اور صنعت، امور صارفین اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ صنعت اور حکومت بھارت کی  کامیابی کی داستان  میں شراکت دار ہیں اور یہی وقت ہے کہ جب اور بڑے  نیز دلیرانہ اقدام  کرکے کپڑے کی صنعت میں عالمی چیمپئن بنا جائے۔ہندوستان کی ٹیکسٹائل صنعت کی سرکردہ شخصیتوں کے ساتھ ایک ورچوئل بات چیت میں جناب گوئل نے مختصر مدت میں ملک کے 100 ارب  ڈالر کے برآمداتی نشانے کو حاصل کرنے کے لیے تیزی سے کام کرنے پر زور دیا۔

سنٹرل بورڈ آف گڈز اینڈ سروسز ٹیکس کی 46ویں میٹنگ میں جناب  گوئل نے ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے ٹیکس کی شرح 5  فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد کرنے کے فیصلے کو ملتوی کرنے پر  وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے نئے سال کا تحفہ ہے۔

ٹیکسٹائل کی صنعت کے لیے ٹیکسٹائل کی ترغیب دینے والی اسکیم کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم انسان کے بنائے ہوئے ریشم  اور ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیے جانے والے ٹیکسٹائل کے میدان میں عالمی سطح پر ہندوستان کے نقشے کو مزید نمایاں کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ   10,683  کروڑ روپے کی اسکیم سے ملازمتوں کے 7.5 لاکھ براہ راست موقعے پیدا ہوں گے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت غیر ملکی تجارتی معاہدوں کے ذریعے ہندوستانی ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے نئی منڈیاں تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ، متحدہ عرب امارات، کینیڈا، یورپی یونین اور آسٹریلیا جیسے بڑے ملکوں کے ساتھ غیر ملکی تجارتی معاہدوں میں  ٹیکسٹائل مصنوعات عائد کیے جانے والے رعایتی محصولات پر توجہ مرکوز کی  جائے  گی۔ سمرتھ یوجنا پر بات کرتے ہوئے، مرکزی وزیر  نے کہا کہ 71 ٹیکسٹائل مینوفیکچررز، 10 صنعتی انجمن،  ریاستی سرکار کی 13 تنظیمیں اور 4 علاقائی انجمنیں، 3.45 لاکھ مستفیدین کی تربیت اور ہنر مندی کی ترقی میں مدد کے لیے اس اسکیم میں شامل ہوئی ہیں۔

Recommended