Urdu News

جناب نتن گڈکری نے اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں قومی شاہراہوں کی بہتری اور مضبوطی کے کاموں کو منظوری دی

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری

 سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے اتر پردیش میں 227.06 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ ای پی سی (انجینئرنگ پروکیورمنٹ کنسٹرکشن) موڈ کے تحت NH-334A (پرقاضی-لکسر-ہری دوار روڈ) دو لین پکی سڑک کو چوڑی اور مضبوط کرنے کے کام کو منظوری دی ہے۔ سلسلے وار ٹویٹ میں جناب گڈکری نے ریاست میں تین دیگر پروجیکٹوں کی منظوری کے بارے میں بھی بتایا۔ مرکزی وزیر نے 505 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ ای پی سی موڈ کے تحت پکی سڑک کے ساتھ NH-330D (سیتا پور سے کرین کھنڈ) کو دو لین چوڑا اور مضبوط کرنے کے کام کو منظوری دی۔

جناب گڈکری نے بتایا کہ بھارت مالا پروجیکٹ کے تحت، دہلی-سہارنپور-دہرا دون سے ہری دوار تک 6 لین والے ترقیاتی کام کو 2095.21 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں ہائبرڈ اینویٹی موڈ پر منظور کیا گیا ہے۔

403.36 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ، NH-227A (سیکری گنج سے برہائی گنج کے قریب) کو ای پی سی موڈ کے تحت پکی سڑک سمیت دو لین کی مضبوطی اور اپ گریڈیشن کے کام کو منظور کیا گیا ہے۔

Recommended