Urdu News

ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے ٹیکسٹائل کی سیکٹر کی پالیسیوں کا جائزہ لیا

صارفین کو بااختیار بنانا ترقی یافتہ ہندوستان کی سب سے اہم خصوصیت ہوگی:  جناب پیوش گوئل

 

 

نئی دہلی:10؍ جولائی،2021۔ٹیکسٹائل کی وزارت کا عہدہ سنبھالنے  کے بعد جناب پیوش گوئل نے ٹیکسٹائل سیکٹر کی اسکیموں اور ان کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ٹیکسٹائل کمشنر ممبئی کے دفتر کا پہلا دورہ کیا اور نفاذ میں تیزی لانے کے  اقدامات تجویز کئے ۔

وزیر موصوف نے ٹیکسٹائل کمشنر کے دفتر، ٹیکسٹائل کمیٹی ، کاٹن  کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ، ایکسپورٹ پرموشن کونسل اور ٹیکسٹائل ریسرچ آرگنائزیشن  کے ذریعے انجام دی جارہی سرگرمیوں/ نافذ کی جارہی  متعدد اسکیموں کا جائزہ لیا۔ ٹیکسٹائل کی وزیر مملکت محترمہ درشنا جاردوش بھی میٹنگ میں موجود تھیں۔ جناب یوپی سنگھ سکریٹری (ٹیکسٹائل) اور جناب وی کے سنگھ ، ایڈیشنل سکریٹری نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے نئی دہلی سے اس میٹنگ میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001L2O8.jpg

ٹیکسٹائل کے وزیر نے بات چیت کے دوران   مختلف سرکاری اقدامات کو نافذ کرنے کے مقصد سے مناسب ماحول بنانے کیلئے سرکاری ایجنسیوں  اور مقامی منتخب نمائندوں کے درمیان بہتر رابطہ اور تال میل کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سبسیڈی  فراہم کی جانے والی اسکیموں کے تحت موصولہ درخواستوں کو ہر ایک اسکیم کے وسیع مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے خودکار طریقہ کار کا استعمال کرکے شفاف طریقے سے نمٹایا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا ضروری طریقہ کار تیار کیاجانا چاہئے تاکہ صنعت اور محکمے کے اپنے رابطوں کو ختم کیا جاسکے  اور عمل کو آزاد  بنایا جاسکے۔ ریکارڈ کیے گئے اسباب کیلئے ایم ایس ایم ای کی تقسیم کی خصوصی بندوبست بنائی جانی چاہئے۔ ٹی یو ایف اسکیم کی پیش رفت میں تیزی لانے کیلئے انہوں نے تجویز پیش کی کہ اہم حل کو اجاگر کیا جائے اور بینکوں سمیت اسٹیک ہولڈرس کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جائے تاکہ متنازعہ معاملات کو ہمیشہ کیلئے ایک ہی بار میں حل کیا جاسکے۔انہوں نے یہ بھی مشورہ دیا کہ صنعت کیلئے قانونی ریٹرن جمع کرنے کے طریقہ کار کو آسان بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ٹیکسٹائل کمشنر اور ٹیکسٹائل کمیٹی کے دفتر کے ملازمین کے منطقی اور زیادہ سے زیادہ استعمال پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0028B3Q.jpg

ٹیکسٹائل کے وزیر کپاس کی پیداوار بڑھانے کی ضرورت او رکسانوں کی فلاح وبہبود کیلئے زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے ذریعے اٹھائے جانے والے ضروری اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انڈین کاٹن  کارپوریشن لمیٹیڈ  کپاس کی پیداوار کرنےوالے کسانوں کو قرض لینے کے ذریعے قائم کردہ اسٹارٹ اپ کے ذریعے کپاس توڑنے کی مشین دستیاب کرانے کے امکانات پر کام کریگا اور چھوٹے  کسانوں کو تعاون فراہم کرنے کیلئے خصوصی ماڈل تیا رکریگا۔ جناب گوئل نے ٹیکسٹائل سیکٹر میں بچہ مزدوری کے خاتمے کے مسئلے پر زور دیا اور حکمت عملی بنانے کیلئے اسٹیک ہولڈرس کے ساتھ میٹنگیں بلانے کی تجویزدی۔

برآمدات  کے فروغ کے کونسل کی سرگرمیوں کاجائزہ لیتے ہوئے ٹیکسٹائل کے وزیر نے جامع تجارتی معاہدے تیار کرنے کیلئے وسیع پیمانے پر صنعتی مشاورت کی تجویز پیش کی۔ اسی طرح انہوں نے یہ بھی مشورہ دیا کہ صنعتوں کی مدد کیلئے ایسے مالیاتی وسائل تیار کیے جائیں جو سبسیڈی پر مرکوز نہ ہوں اور بینک کے ذریعے گارنٹی کے ساتھ مستقبل قرض کی آمد کو بنائے رکھیں۔

میٹنگوں کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ٹیکسٹائل کا سیکٹر سب سے بڑا روزگار فراہم کرنے والا سیکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ سب سے بڑا برآمد کار بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے ، نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے  اور ہر ایک ہندوستانی شہری کو خودکفیل اور خود اعتمادی سے بھرپور زندگی گزارنے کے اہل بنانے کے وزیراعظم کے وِژن کو پورا کرنے   میں یہ سیکٹر  بہت اہم کردار نبھا سکتا ہے۔

Recommended