Urdu News

نتن گڈکری نے اتر پردیش کے میرٹھ اور مظفر نگر میں قومی شاہراہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری

 نئی دہلی۔ 23  دسمبر        سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج اتر پردیش کے میرٹھ اور مظفر نگر میں 9119 کروڑ روپے کے 240 کلومیٹر طویل قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا افتتاح  کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔

میرٹھ میں کل 8,364 کروڑ روپے کی لاگت سے 6 نیشنل ہائی وے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ ان پروجیکٹوں سے علاقے کے کسانوں کے لیے اپنی فصلوں کو منڈی تک لے جانا آسان ہو جائے گا، جس سے ان کی اقتصادی ترقی ہوگی۔  انہوں نے کہا کہ صنعت کا ایک بڑا مرکز ہونے کی وجہ سے یہ نئی شاہراہیں میرٹھ کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کریں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JXTH.jpg

مظفر نگر میں 755 کروڑ روپے کے 3 نیشنل ہائی وے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے اور افتتاح کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب گڈکری نے معاشی خوشحالی کے لیے ٹیکنالوجی اور تحقیق کا فائدہ اٹھا کر کسانوں کی فلاح و بہبود پر زور دیا۔ انہوں نے مجموعی ترقی، خودانحصاریت اور پائیدار ترقی کے لیے ایتھنول، ہائیڈروجن اور دیگرحیاتیاتی ایندھن کی اہمیت پر زور دیا۔

جناب گڈکری نے غازی آباد کے ڈاسنا میں 6 لین والی ایسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے پر پہلا انٹیلی جینٹ ٹرانسپورٹ سسٹم (آئی ٹی ایس) بھی لانچ کیا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اس انقلابی جدید ٹیکنالوجی سے ٹریفک کے مسائل کو کم کرکے، بنیادی ڈھانچے کے موثر استعمال اور صارفین کو پیشگی معلومات بہم پہنچا کراور سفر کے اوقات میں کمی کے ساتھ آمد و رفت کی کارکردگی میں بہتری آئے گی نیز مسافروں کی حفاظت اور سہولت میں بھی اضافہ ہوگا۔

جناب گڈکری نے چپیانہ، گوتم بدھ نگر میں ریل اوور برج پروجیکٹ کا بھی معائنہ کیا۔  

Recommended