آزادی کے 75 ویں سال میں ملک آئندہ 25 برسوں کے لئے اپنے اہداف کا تعین کر رہا ہے۔ ایک روشن مستقبل کے لئے پورے جوش و جذبے کے ساتھ آگے دیکھنے کے ساتھ ساتھ یہ وقت کامیابیوں پر غور کرنے، ان کا جشن منانے اور بہتر کارکردگی کے لیے آگے بڑھنے کا بھی وقت ہے۔ اس مقصد کے لیے خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت 4 جون 2022 سے پورے ملک میں زونل اور سب زونل میٹنگوں کا انعقاد کر رہی ہے۔ ان میٹنگوں کا آغاز 4 جون 2022 کو رائے پور، چھتیس گڑھ میں ہونے والی پہلی سب زونل میٹنگ کے ساتھ کیا جائے گا۔ جس میں چھتیس گڑھ، مغربی بنگال اور اڈیشہ کی ریاستیں شامل ہوں گی۔
خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی میٹنگ کی صدرت کریں گی۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کے وزیر مملکت جناب منجپرہ مہندر بھائی بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔ اس میٹنگ میں شرکت کرنے والے ریاستوں کے سماجی بہبود/خواتین اور بچوں ترقی کے وزیر اور ممبران پارلیمنٹ بھی شرکت کریں گے۔ ان کے ساتھ رائے پور ضلع سے ریاستی قانون ساز اسمبلی کے ارکان بھی شرکت کریں گے۔ ضلع پریشد/پنچایت کے سربراہان کے علاوہ عالمی بینک، یونیسیف جیسی بین الاقوامی ایجنسیوں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔
ہندوستان کی خواتین اور بچوں کو بااختیار بنانے کے نئے عزم کے ساتھ، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے تین نئے مشن شروع کیے ہیں – مشن سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0، مشن شکتی اور مشن واتسلیہ۔
اس میٹنگ میں حاصل شدہ کامیابیوں کا جشن ہی نہیں منایا جائے گا بلکہ خواتین اور بچوں کو ترقی کے سینٹر اسٹیج پر لانے کےلئے خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے کوشش اور عزم کو جاری رکھنے کی تحریک پر بھی غور کیا جائے گا۔