Urdu News

انلاک -5: سینم اگھر اور ملٹی پلیکس کھلیں گے ، تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ لیں گی ریاستیں

انلاک -5: سینم اگھر اور ملٹی پلیکس کھلیں گے ، تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ لیں گی ریاستیں

انلاک -5: سینم اگھر اور ملٹی پلیکس کھلیں گے ، تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ لیں گی ریاستیں

وزارت داخلہ نے بدھ کے روز انلاک۔ 5 سے متعلق نئیگائڈ لائن جاری کر دیں۔ اب 15 اکتوبر سے سنیما ہال ، تھیئٹراور ملٹی پلیکس 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کھل سکتے ہیں اور ریاستیںمرحلہ وار طریقہ سے اسکولوں ، کالجوں اور تعلیمی اداروں کو کھولنے کی اجازت دے سکتی ہیں۔

وزارت داخلہ کے ذریعہ جاری کردہ رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ 15 اکتوبر کے بعد وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری کردہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے تحت کنٹینمنٹ زون کے باہر سینما ہال ،تھیئٹر ، ملٹی پلیکس اپنی 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کھل سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ریاستیں اپنے یہاںاسکولوں ، کالجوں اور تعلیمی اداروں کو 15 اکتوبر کے بعد مرحلہ وار طریقہ سے متعلقہ انتظامیہ کے ساتھ چرچہ کرکے پھر سے شروع کرنے کے معاملے میں فیصلہ لے سکتے ہیں۔ تاہم ، کسی بھی طالب علم کو اس کی یا اس کے گھروالوںکی رضامندی کے بغیر آنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا ہے۔ حکومت اب بھی چاہتی ہے کہ تعلیم کا عمل آن لائن اور فاصلاتی ذرائع سے جاری رہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ طلبا کو آن لائن کلاسزکرنے کی اجازت ہونی چاہئے۔ وزارت تعلیم اس کے لئے ایک معیاری آپریٹنگ طریقہ کار جاری کرے گی۔

اس کے علاوہ ،کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے تیراکی کے تالاب کھولے جاسکتے ہیں۔ تفریحی پارکس اور اس طرح کی جگہیں بھی کھولی جاسکتی ہیں۔ متعلقہ وزارت اس سے متعلق معیاری آپریٹنگ طریقہ کار جاری کرے گی۔

سائنس اور ٹکنالوجی کے شعبے میں پی ایچ ڈی اور پوسٹ گریجوئٹ کر رہے طلبا کو تحقیقی کاموں کے لئے لیب اور پریکٹیکل کی 15 اکتوبر کے بعد اجازت ہوگی۔گذشتہ بار مرکزی حکومت نے سماجی ، تعلیمی ، کھیلوں ، تفریحی ، ثقافتی ، مذہبی اور سیاسی تقریبات میں 100 تک لوگوں کے جمع ہونے کی اجازت دی تھی۔ اب 15 اکتوبر کے بعد ، ریاستی حکومتیں ان پروگراموں میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جمع ہونے کی اجازت دے سکیں گی۔

Recommended