Urdu News

یوپی اسمبلی انتخابات: پہلے مرحلے میں مغربی یوپی کی 58 سیٹوں پر بی جے پی اورگٹھ بندھن کی نگاہیں

یوپی اسمبلی انتخابات: پہلے مرحلے میں مغربی یوپی کی 58 سیٹوں پر بی جے پی اورگٹھ بندھن کی نگاہیں

نئی دہلی، 10 فروری (انڈیا نیرٹیو)

اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ جمعرات کی صبح 7 بجے شروع ہو گئی۔ پہلے مرحلے میں مغربی اتر پردیش کی 58 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ پولنگ اسٹیشنز پر صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک ووٹ ڈالا جا سکے گا۔

اتر پردیش اسمبلی انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔ یہ مرحلہ تمام سیاسی جماعتوں کے لیے انتخابات میں سب سے مشکل سمجھا جارہا ہے کیونکہ یہ ان سیٹوں پر ہو رہا ہے جہاں کسانوں کی تحریک کا اثر مانا جاتا ہے۔ یہ بی جے پی کے لیے انتخابات کا ایک مشکل مرحلہ ہے جب کہ سماج وادی پارٹی-راشٹریہ لوک دل اتحاد، کانگریس اور بی ایس پی کے سامنے چیلنج کم نہیں ہوگا کیونکہ یہ دیکھنا ہوگا کہ وہ اپنی توقعات کے مطابق یہاں برتری حاصل کرپاتے ہیں یا نہیں۔

اپوزیشن جماعتوں کی زیادہ تر امیدیں اسی مرحلہ سے وابستہ ہیں۔ کسانوں کی تحریک سے متاثرہ علاقہ غازی آباد، گوتم بدھ نگر، میرٹھ، مظفر نگر، باغپت، بلند شہر، ہاپوڑ، شاملی، علی گڑھ، متھرا اور آگرہ کی 58 سیٹوں پر محیط ہے۔

ان نشستوں پر مختلف جماعتوں اور آزاد امیدواروں کی کل تعداد 623 ہے۔ مغربی اتر پردیش کی ان 58 سیٹوں پر 2017 کے اسمبلی انتخابات میں 64.2 فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے۔

Recommended