Urdu News

اعظم خان اور شیو پال یادو نے شاندارجیت حاصل کی، عبداللہ اعظم بھی کامیاب ہوئے

یوپی الیکشن: اعظم خان اور شیو پال یادو نے شاندارجیت حاصل کی

بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں زبردست  کامیابی  کی طرف بڑھ رہی ہے، لیکن بی جے پی ابھی تک سماج وادی پارٹی کے کئی قلعوں کو مسمارکرنے  میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔ اس الیکشن میں اکھلیش یادو کے چچا شیو پال یادو نے اترپردیش  کی جسونت نگر سیٹ سے بڑے فرق سے کامیابی حاصل کی ہے۔ ساتھ ہی اعظم خان نے بھی بڑی جیت درج کروائی ہے۔ اس کے علاوہ اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم نے بھی اپنی سیٹ بچائی ہے۔

شیو پال یادو جیت گئے

سماج وادی پارٹی کے امیدوار اور اکھلیش یادو کے چچا شیو پال یادو نے جسونت نگر سیٹ سے 1,40,681 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ ان کے علاوہ اس سیٹ سے بی جے پی کے وویک شاکیہ دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ انہیں کل 59025 ووٹ ملے ہیں۔ بی ایس پی کے برجیندر پرتاپ سنگھ یہاں سے تیسرے نمبر پر رہے ہیں۔

اعظم خان پھر جیت گئے

دوسری طرف سماج وادی پارٹی کے تجربہ کار اعظم خان نے ایک بار پھر زبردست جیت حاصل کی ہے۔ اعظم خان کو رام پور سیٹ سے 63,642 ووٹ ملے۔ یہاں سے بی جے پی کے اکشے سکسینہ دوسرے نمبر پر رہے۔ اکشے کو یہاں سے 12762 ووٹ ملے ہیں۔

عبداللہ اعظم بھی جیت گئے

اعظم خان کے علاوہ ان کے بیٹے عبداللہ اعظم خان بھی  زبردست ووٹوں سے الیکشن جیت چکے ہیں۔ عبداللہ اعظم کو رام پور کی سوار سیٹ سے 72,342 ووٹ ملے۔ اس سیٹ سے اپنا دل (سونی لال) کے حیدر علی خان دوسرے نمبر پر آئے۔ حیدر علی کو 37611 ووٹ ملے۔

Recommended