Urdu News

یوپی:اذان سنتے ہی یوپی کے نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک نے اپنی تقریر درمیان میں ہی روک دی،وائرل ویڈیوکی ہرطرف ہورہی ہے تعریف

اذان سنتے ہی یوپی کے نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک نے اپنی تقریر درمیان میں ہی روک دی

ابوشحمہ انصاری، لکھنو

یوپی کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک بدھ کی شام ایک پروگرام میں شرکت کے لیے آئے تھے اور اپنی تقریر کر رہے تھے کہ انہوں نے اذان کی آواز سنی۔ انہوں نے تقریر درمیان میں ہی روک دی اور اذان مکمل ہونے کے بعد خطاب جاری رکھا۔

ایک ایسے وقت میں جب ملک میں اذان اور لاؤڈ اسپیکر پر تنازعہ ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک کے اس رویے کی لوگوں سے تعریف ہو رہی ہے۔ ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر جینتی کے موقع پر لکھنؤ کے اندرا نگر میں منعقد ایک پروگرام میں حصہ لینے آئے تھے۔ اس دوران تقریر کرتے ہوئے انہوں نے اذان کی آواز سنی، پھر اپنی تقریر روک دی اور باقی تقریر اذان مکمل ہونے کے بعد ہی کی۔ بی جے پی کے ایک حامی نے اس کا ویڈیو بنایا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر لوگوں نے کہا کہ یہ ایک اچھا اقدام ہے۔ خاص طور پر جب ملک میں اذان اور لاؤڈ اسپیکر کے معاملے پر ہنگامہ برپا ہو۔ مہاراشٹر میں، مہاراشٹر نو نرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے خبردار کیا ہے کہ مساجد میں لاؤڈ اسپیکر 3 مئی تک بند کردیئے جائیں ورنہ ان کے کارکن لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کرکے ہنومان چالیسہ پڑھیں گے۔دوسری جانب بنارس میں بھی اذان کی مناسبت سے دن میں پانچ بار ہنومان چالیسہ پڑھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Recommended