Urdu News

یوپی: اناؤ جنگل میں دو لڑکیاں مشکوک حالت میں مردہ پائی گئیں ، تیسری کی حالت تشویش ناک

یوپی: اناؤ جنگل میں دو لڑکیاں مشکوک حالت میں مردہ پائی گئیں


یوپی: اناؤ جنگل میں دو لڑکیاں مشکوک حالت میں مردہ پائی گئیں ، تیسری کی  حالت تشویش ناک

اناؤ، 18 فروری (انڈیا نیرٹیو)

اترپردیش کے ضلع اناؤ میں ، تین لڑکیاں مشکوک حالات میں دیر شام جنگل سے بے ہوشی کی حالت میں ملی۔ واقع کی اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے تینوں کو سی ایچ سی پر بھیجا، وہاں ڈاکٹروں نے دو کو مردہ قرار دے دیا۔ جب کہ تیسری لڑکی کی حالت تشویش ناک بنی ہوئی ہے، اس کو ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال بھیج دیا ہے۔

 واقعہ تھانہ اشوہا علاقہ کے بابوراہ جنگل کا ہے۔ خبروں کے مطابق یہ تینوں نوعمر لڑکیاں چارہ لینے وہاں گیں تھی ۔ پولیس معاملہ درج کرکے تفتیش کر رہی ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ تینوں لڑکیاں گھاس کاٹنے کے لیےکھیت میں گئی تھیں۔

 لواحقین کو وہ لڑکیا ں وہاں مشکوک حالت میں ملیں۔ ڈاکٹروں نے زہر کی علامت کا شک ظاہر کیا ۔ جائے وقوعہ پر موجود لوگوں کے بیانات ریکارڈ کرکے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ 

اتر پردیش میں اناؤ معاملہ پر رچا چڈھا کا غصہ بھڑک اٹھا

اترپردیش کے اناو میں ، جنگل میں تین نابالغ دلت لڑکیاں دوپٹہ سے بندھی پائی گئیں ، جن میں سے دو مردہ اور ایک بے ہوش تھی۔جب سے یہ معاملہ منظر عام پر آیا ہے ، سوشل میڈیا پر لوگوں کے غم و غصہ میں اضافہ ہوگیاہے اور وہ متاثرین کے لیے انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں۔

 اسی دوران اداکارہ رچا چڈھا کا رد عمل بھی منظرعام پر آیا ہے۔ رچا چڈھا اس واقعے پر بے حد ناراض اورغصہ میں ہیں۔ ریچا چڈھا نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’’جنت اور جہنم اسی زمین پر ہیں اور اناؤ خواتین کے لیے جہنم ہے ، خاص طور پر ان کے لیے بہت برا ہے ، جو ابھی زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اس لڑکی کے لیےدعاکرتی ہوں۔ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں ، جس کی وجہ سے یہ واقعات بار بار ہو رہے ہیں۔ اناؤ ہاتھرس نہیں بننے پائے ۔ مجرموں کو فوری سزا ملنی چاہیے‘‘۔

رچا کا ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ رچا چڈھا کا شمار بالی ووڈ کی ان اداکاراوں میں ہوتا ہے ، جو کسی بھی معاملے پر کھل کر بات کرتی ہیں۔ اس وقت اناؤ میں پیش آنے والے واقعے سے وہ بے حدناراض اورغصہ میں ہیں ۔

اناؤ : متاثرہ کے اہل خانہ کی نظر بندی کے خلاف مقامی افراد کا احتجاج

اترپردیش کے ضلع انناؤمیں آسوہا تھانے کے بابوراہ گاؤں کے ایک کھیت سے نو عمر دو لڑکیوں کی لاشیں ملنے کا معاملہ ڈی جی پی نے سنجیدگی سے لیا ہے۔ اے ڈی جی سطح کے عہدیداروں کو موقع پر بھیجا گیا ہے اور تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ ڈی جی پی ایچ سی اوستھی کی ہدایت کے بعد لکھنؤ زون کے اے ڈی جی ایس این سابت، آئی جی لکھنؤ لکشمی سنگھ موقع پر روانہ ہوگئے۔

 یہ سارا معاملہ آسوہا کے بابوبوراہ گاؤں میں پیش ایا ، دیر شام ایک کھیت سے یہ لڑکیاں بے ہوشی کی حالت میں برامد ہویں۔ عینی شاہدین کے مطابق سب کے گلے ایک روپٹے سے بندھےہوے تھے ۔

 سی ایچ سی پر لے جانے پر ان تینوں میں سے دو کو مردہ قرار دے دیا گیا جبکہ ایک حالت تشویش ناک ہو نے کی وجہ سے اس کو کانپور ریفر کردیا گیا۔ مشتبہ حالات میں ہوئی ان موتوں کے خلاف مقامی افراد نے دھرنا دیا ۔ اس دھرنے میں گاؤں کے لوگ شامل تھے۔

 پولیس نے متاثر خاندان کو رات بھر تھانے میں بیٹھائے رکھا اور کسی سے بھی گفتگو نہیں کر نے دی ۔ اناؤں کی سیاست میں اس افسوس ناک واقعہ کی وجہ سے سر گرمی بڑھ گئی ہے۔ سیاسی جماعتیں ریاست میں خراب ہوتے امن و امان کے حالات پر سوال اٹھایا ہے۔

Recommended