Urdu News

اردو طقبہ ہوشیار: بینکوں میں کلرک کی بھرتی میں 13 علاقائی زبان، کیا اردو زبان بھی شامل ہے؟

اردو طقبہ ہوشیار: بینکوں میں کلرک کی بھرتی میں 13 علاقائی زبان، کیا اردو زبان بھی شامل ہے؟

اب تمام 12 پبلک سیکٹر بینکوں میں کلرک کی بھرتی 13 علاقائی زبانوں میں ہوگی

نئی دہلی،یکم اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

وزارت خزانہ نے 12 پبلک سیکٹر بینکوں کے لییکلرک کیبھرتیوں اور خالی آسامیوں کے حوالے سے ایک اہم سفارش کی ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ اب پرلمنری اور مینسدونوں امتحانات 13 علاقائی زبانوں بشمول ہندی اور انگریزی میں منعقد کیے جائیں گے۔

وزارت خزانہ کے مطابق، علاقائی زبانوں میں امتحان لینے کا یہ فیصلہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی آئندہ خالی آسامیوں پر بھی لاگو ہوگا۔ لیکن، خالی آسامیاں جن کا پہلے ہی اشتہار دیا گیا ہے اور جن کے لیے پرلمنری  امتحان لیا گیا ہے یا ان کی بھرتی کا عمل جاری ہے،اسے اشتہار کے مطابق پْر کیا جائے گا۔

وزارت نے یہ فیصلہ پبلک سیکٹر بینکوں میں علاقائی زبانوں میں کلریکل کیڈر کے لیے امتحانات لینے کے معاملے کو دیکھنے کے لیے بنائی گئی کمیٹی کی سفارش پر لیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزارت خزانہ نے آئی بی پی ایس کے شروع کردہ امتحان کے موجودہ عمل کو اس وقت تک روک دیا جب تک کہ کمیٹی کی سفارشات دستیاب نہ ہو جائیں۔

Recommended