Urdu News

دیہی ترقی پر مرکزی بجٹ کے مثبت اثرات کے بارے میں ویبینار سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

وزیر اعظم

 نئی دہلی 23 فروری 20222

نمسکار!

کابینہ کے میرے سبھی ساتھیوں، ریاستی سرکاروں کے نمائندوں، سماجی تنظیموں سے وابستہ ساتھیوں، خاص طور پر شمال مشرق کے دور دراز کے علاقوں کے ساتھیوں!

خواتین اور حضرات،

بجٹ کے بعد، بجٹ اعلانات کو نافذ کرنے کی سمت میں آج آپ سبھی شراکت داروں کے ساتھ بات چیت اپنے آپ میں بہت اہمیت کی حامل ہے۔ سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس ہماری سرکار کی پالیسی اور اقدامات، اس کے بنیادی نتیجہ کا فارمولہ ہے۔ آج کا موضوع ’کوئی بھی شہری محروم نہ رہے‘ بھی اسی فارمولے سے نکلا ہے۔آزادی کے امرت کال کے لئے جو عزائم ہم نے کئے ہیں وہ سب کی کوششوں سے ہی پورے کئے جاسکتے ہیں۔ سب کا پریاس، اسی وقت ممکن ہے کہ جب سب کا وکاس (ترقی) ہوگا۔ ہر شخص، ہر طبقہ اور ہر علاقے کو وکاس (ترقی) کے سبھی فائدے ملیں گے۔ اسی لئے گزشتہ برسوں میں ہم ملک کے ہر شہری، ہر علاقے کی گنجائشوں اور طاقت کو بڑھانے کے لئے مسلسل کوششیں کررہے ہیں۔ ملک کے گاوؤں کو پکے گھروں، بیت الخلا، گیس، بجلی، پانی، سڑک جیسی بنیادی سہولتوں سے منسلک کرنے سے متعلق اسکیموں کا یہی مقصد ہے۔ ملک نے ان میں بہت کامیابی حاصل بھی کی ہے، لیکن اب وقت ہے ان اسکیموں کے سیچوریشن کا، ان کے سوفیصد اہداف کو حاصل کرنے کا۔ اس لئے ہمیں نئی حکمت عملی بھی اختیار کرنی پڑے گی۔ نگرانی کے لئے، جوابدہی کے لئے، ٹکنالوجی کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے، نئے نظام کو وضع کرنا ہوگا۔ ہمیں پوری طاقت لگانی ہوگی۔

ساتھیو،

اس بجٹ میں سرکار کے ذریعہ سیچوریشن کے اس بڑے ہدف کو حاصل کرنے کی غرض سے ایک واضح روڈ میپ دیاگیا ہے۔ بجٹ میں پی ایم آواس یوجنا، گرامین سڑک یوجنا، جل جیون مشن، شمال مشرق کی کنکٹی وٹی، گاوؤں کی براڈ بینڈ کنکٹی وٹی، اس قسم کی ہر اسکیم کے لئے ضروری بندوبست کیاگیا ہے۔ یہ دیہی علاقوں، شمال مشرق کے سرحد کے علاقوں اور امنگوں والے اضلاع میں سہولتوں کی سیچوریشن کی طرف بڑھنے کی کوششوں کا بھی حصہ ہے۔

بجٹ میں جس وائبرینٹ ولیج پروگرام کا اعلان کیاگیا ہے وہ ہمارے سرحدی گاوؤں کی ترقی کے لئے بہت اہم ہے۔وزیر اعظم کی شمال مشرقی خطے کی ترقی سے متعلق پہل کے تحت مقررہ وقت کے اندر ترقی کی اسکیموں کے صد فیصد فوائد کو طے کرنے میں بہت مدد ملے گی۔

Recommended