قومی

اترپردیش کی سڑکیں 2024 سے پہلے امریکہ سے بہتر بنائی جائیں گی:نتن گڈکری

مرکزی وزیر روڈ ٹرانسپورٹ جناب وزیر نتن گڈکری نے جمعہ کو اتر پردیش کو 8,000 کروڑ روپے کے سڑک پروجیکٹوں کا تحفہ دیا اور کہا کہ ریاست کی سڑکوں کو 2024 سے پہلے امریکہ کی سڑکوں سے بہتر بنایا جائے گا۔انڈین روڈ کانگریس (آئی آر سی) کے 81ویں اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر پہنچے مرکزی وزیر نے اپنے خطاب میں اس پیکیج کا اعلان کیا۔

جناب گڈکری نے کہا، اتر پردیش کی سڑکوں کو 2024 سے پہلے امریکہ سے بہتر بنانا ہے۔ اس کے لیے مودی حکومت آنے والے دنوں میں یوپی کے لیے پانچ لاکھ کروڑ روپے منظور کرنے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  شاہ آباد۔ہردور بائی پاس، شاہجہاں پور سے شاہ آباد بائی پاس، مرادآباد۔ٹھاکردوارہ۔کاشی پور بائی پاس، غازی پور۔بلیا بائی پاس، کے علاوہ 13 آر او بیز کی تعمیر کیلئے  کل 8000 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تو صرف شروعات ہے، پوری فلم آنا باقی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اچھی سڑکوں کی تعمیر کے لیے حکومت کے پاس پیسے کی کوئی کمی نہیں ہے۔سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت کے مطابق، گڈکری نے تمام اسٹیک ہولڈرز ‘ وشواکرماس’ پر زور دیا، جو سڑک کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے پیچھے لوگ ہیں، ملک میں ماحولیاتی تحفظ، ٹیکنالوجی، اختراع، حفاظت اور معیاری تعمیر کے ساتھ تیز رفتار مربوط اور پائیدار بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو یقینی بنائیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago