Categories: قومی

اتراکھنڈ : بارش سے بڑی تباہی،وزیر داخلہ امت شاہ پہنچے دہرہ دون

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دہرادون، 21 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بدھ کی رات دیر گئے دہرادون پہنچے۔ دہرادون پہنچنے پر وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی، مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ، بی جے پی کے ریاستی صدر مدن کوشک اور کئی وزراء اور ایم ایل اے نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔ وزیر داخلہ آج تباہی سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کریں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مرکزی وزیر داخلہ دیر رات 11 بج کر 40 منٹ پر ہوائی اڈہ دہرادون پہنچے۔کچھ دیر کے لیے ہوائی اڈے پر اپنے لیڈران سے ملنے کے بعد، وہ تقریباساڑھے بارہ بجے سیدھے راج بھون گئے۔ انہوں نے راج بھون میں ہی رات کا قیام کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر داخلہ آج راج بھون سے جی ٹی سی ہیلی پیڈ کے لیے روانہ ہوں گے۔ جی ٹی سی ہیلی پیڈسے بی ایس ایف ہیلی کاپٹر کے ذریعہ تباہی سے متاثرہ علاقوں کا سروے کریں گے۔ وزیر داخلہ پشکر دھامی اور ریاستی آفات کے وزیر دھن سنگھ راوت بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ ہوں گے۔ اس کے بعد وزیر داخلہ شاہ قریب 12 بجے جولی گرانٹ ائیرپورٹ پر اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس پہنچیں گے۔ جولی گرینٹ ائیرپورٹ کے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں تقریبا ایک گھنٹے تک میٹنگ کریں گے۔ وزیر داخلہ دوپہر ایک بجے جولی گرانٹ ائیرپورٹ سے آئی اے ایف طیارے کے ذریعے نئی دہلی کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago