Urdu News

ویکسی نیشن نے 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا، پوری دنیا سے مبارک باد کے پیغامات

ویکسی نیشن نے 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا، پوری دنیا سے مبارک باد کے پیغامات

بھارت میں ویکسی نیشن کے 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے کے بعد ملک اور دنیا سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی، سائنسدانوں، صحت کے کارکنوں اور ملک کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے، عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اے گیبریئس نے کہا کہ اس کامیابی کے ساتھ، بھارت نے آبادی کے کمزور طبقات کو کووڈ 19 سے بچانے کے ویکسینیشن کے مساوی اہداف حاصل کئے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر برائے جنوب مشرقی ایشیا پونم کھیترپال نے کہا کہ مضبوط سیاسی قیادت، تمام خطوں کی مشترکہ کوششوں، جامع صحت اور طبی عملے اور عوام کی کوششوں کے بغیر اتنے کم وقت میں اتنی بڑی کامیابی آسان نہیں تھی۔

بھوٹان کے وزیر اعظم لوٹے شیرنگ نے کہا کہ یہ نہ صرف بھارت بلکہ دنیا کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے بھوٹان کے عوام کی جانب سے بھارت کو مبارکباد پیش کی۔

اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے کہا کہ نریندر مودی کو بھارت کی کامیاب کووڈ 19 ویکسینیشن مہم کی قیادت کرنے پر مبارکباد۔ اب 100 کروڑ سے زائد ویکسین بھارتی عوام کو دی گئی ہیں۔ یہ جان بچانے والی ویکسین ہم سب کو عالمی وبائی مرض کو شکست دینے میں مدد کر رہی ہیں۔

بھارت میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر بیری او فیرل نے کہا کہ بھارت کو 1 ارب ویکسین کی خوراک دینے پر مبارکباد۔ انہوں نے بھارت کے ویکسینیشن پروگرام کے تحت اپنا ویکسینیشن کرایا۔ انہوں نے بھارتی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

برطانوی ہائی کمشنر الیکس ایلس نے کہا کہ بھارت کو ویکسینیشن مہم کی مبارکباد۔ 100 کروڑ کا ہندسہ ایک بڑی کامیابی ہے۔

امریکی سفارت خانے نے بھی بھارت کو 100 کروڑ ویکسینیشن کے اعداد و شمار مکمل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ سفارت خانے کی طرف سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ بھارت کی اجتماعی کوشش کی تاریخی فتح ہے۔

Recommended