Urdu News

کورونا سے بچاؤ کے لیے ٹیکہ کار ی سب سے زیادہ مؤثر:وزیر اعلیٰ نتیش کمار

کورونا سے بچاؤ کے لیے ٹیکہ کار ی سب سے زیادہ مؤثر:وزیر اعلیٰ نتیش کمار

وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کا جائزہ لیا، افسران کو دی ہدایات

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اتوار کی شام محکمہ صحت کا جائزہ لیا اور افسران کو ضروری ہدایات دیں

جائزہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ویکسی نیشن کورونا انفیکشن سے بچاو کا ایک موثر طریقہ ہے۔ اس کے علاوہ کورونا انفیکشن کے پھیلاو کو روکنے کے لیے کورونا ٹیسٹ بھی اتنا ہی ضروری ہے۔ کورونا کے معاملے کم ہونے کے باوجود کورونا کی تحقیقات میں کسی قسم کی لاپر وائی نہ کریں۔ جن لوگوں نے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لینے کا مقررہ وقت مکمل کرلیا ہے، انہیں جلد از جلد ویکسین لگائیں۔انہوں نے کہا کہ مہم چلاتے ہوئے چیک کرتے رہیں کہ کوئی ویکسین لگوانے سے محروم نہ رہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جن اضلاع میں کورونا ٹیکہ کاری کی رفتار سست ہے اور کورونا ٹیسٹ بھی کم ہو رہے ہیں، ان اضلاع کی ہیڈ کوارٹر سطح سے نگرانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تشہیر کرکے لوگوں کو کورونا انفیکشن کے بارے میں آگاہی اور بیدار کرتے رہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر پوری احتیاط   کریں اور انفیکشن سے بچنے کے لیے پوری طرح تیار رہیں۔ ادویات کا مناسب ذخیرہ رکھیں اور طبی سہولیات کے مکمل انتظامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ باہر کے ممالک سے آنے والے لوگوں پر خصوصی نظر رکھیں اور ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر نئے کورونا ویریئنٹ کے بارے میں بھی جانیں۔

وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کورونا سے پوری طرح چوکس اور باخبر رہیں۔ سب لوگ کورونا پروٹوکول پر عمل کریں۔ اس میٹنگ میں وزیر صحت منگل پانڈے بھی موجود تھے۔

Recommended