Urdu News

کورونا وائرس کو ہرانے کے لیے ہر گھر میں ویکسین ضروری: راہل ، پرینکا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا

کورونا وائرس کو ہرانے کے لیے ہر گھر میں ویکسین ضروری: راہل ، پرینکا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ ملک کے ہر گھر تک کورونا ویکسین پہنچنی ضروری ہے اور اسی سے ہی کورونا وائرس کو ہرایا جاسکتا ہے لیکن مودی حکومت نے اسے کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا اور یہی وجہ ہے کہ ملک میں بننے والی ویکسین کی کمی کی قلت کا آج ہمیں سامنا ہے۔ اس کے لیے بیرون ملک سے پہلے ہی آرڈر مل رہے تھے اور ہماری حکومت سوتی رہی۔

محترمہ واڈرا نے کہا ، "ہندوستان ویکسین تیار کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ بی جے پی حکومت نے 12 اپریل کو ’ٹیکہ اتسو‘منایا،لیکن ویکسین کے لیے کوئی بندوست نہیں کیا اور ان 30 دنوں میں ہماری ویکسینیشن میں 82 فیصد کمی واقع ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا ، "مودی جی ویکسین فیکٹریوں میں گئے ، تصاویر بھی لیں ، لیکن ان کی حکومت نے ویکسین کا پہلا آرڈرجنوری 2021 میں کیوں کیا؟" ۔ امریکہ اور دیگر ممالک میں ہندوستانی ویکسین کمپنیوں کو بہت پہلے آرڈر دے رکھا تھا۔ اس کی ذمہ داری کون لیگا۔ گھر گھر ویکسین پہنچائے بغیر کورونا سے لڑنا ناممکن ہے۔

مسٹر گاندھی نے طبی عملہ کے لئے مثبت نقطہ نظر وضع کرنے سے متعلق خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مثبت سوچ کی جھوٹی تسلی طبی عملہ اور ان کے کنبے کے ساتھ مذاق ہے جنہوں نے اپنے قریبی کو کھویا ہے اور وہ آکسیجن ، اسپتال اور دواوں کی کمی کا سامنا کررہے ہیں۔ ریت میں سر ڈالنا مثبت نقطۂ نظر نہیں، یہ ملک کے عوام کے ساتھ دھوکہ ہے۔ اس سے پہلے نرسوں کے عالمی دن پرانہوں نے نرسوں کے تئیں اظہار تشکر کیا اور کہا کہ وہ جس جذبے کے ساتھ اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر لوگوں کی خدمت کررہی ہیں وہ خود کو وقف کرنے کے جذبے سے ہی ممکن ہوسکتا ہے۔

Recommended