Urdu News

فولاد کے مرکزی وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ سے جموں میں کئی نمائندہ وفود نے ملاقات کی

مرکزی وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ

 

نئی دہلی، اکتوبر 2021/فولاد  کے مرکزی وزیر جناب رام چندر پرساد نے اپنے جموں دورے کے دوسرے دن کل مختلف رہنما وفود سےملاقات کی۔

میئر چندر موہن گپتا کی قیادت میں جموں میونسپل کارپوریشن کونسلرس کے ایک  رہنما وفد کے  ساتھ ایک میٹنگ میں وزیر موصوف کو شہر اور اس کے گردونواح  علاقوں کی مختلف  معاملوں سے واقف کرایا گیا۔  رہنماوفد نے مرکز کےزیر انتظام علاقے دیگر صنعتوں کی ترقی کے لئےگھریلو صنعت کے قیام، روزگار کے مواقع، مزدوری سے متعلق مسائل، جی ایس ٹی میں کمی ، زمین پر قبضہ اور معاوضہ جیسے کئی مطالبات پیش کئے۔

صنعت اور کامرس چیمبر  اسکریپیج صنعتوں، مائیکرو، چھوٹی  اور درمیانہ درجے کی صنعتوں ، ایم ایس ایم ایل کے درمیان  پی ایس یو کی اکائیوں کے  قیام اور جی ایس ٹی کمی کا مطالبہ کیا۔ہوٹل اور ریستوران ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے صنعت کی حوصلہ افزائی  کے پیکج ، رجسٹریشن ضوابط اور اونور ٹیرف میں نرمی دیئے جانے کا مطالبہ کیا۔

وزیر موصوف سے جن دیگر لوگوں نے ملاقات کی ، ان میں سامنا اور کٹھوا اور اودھم پور کی صنعتی تنظیموں، چھوٹی  اور بہت چھوٹی صنعتوں، بیرپور کی  چھوٹی صنعتی تنظیم، باری برہن صنعتی تنظیم ، چھوٹی صنعتوں کی تنظیم اور جموں و کشمیر  ایسوچیم کے  نمائندے شامل تھے۔

Recommended