نئی دہلی، 17 مئی 2021: ہندوستانی محکمہ موسمیات ( آئی ایم ڈی )، موسمیات کی پیش گوئی کرنے والے قومی مرکز : (اجرا کا وقت: صبح 04.15 آئی ایس ٹی ، بتاریخ : 17.05.2021، ہندوستانی محکمہ موسمیات )
مشرقی وسطی بحرہ عرب میں موجود انتہائی شدید سمندری طوفان ’’تاؤتے ‘‘ گزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران تقریباََ 18کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار کے ساتھ شمال – شمال – مغرب کی جانب بڑھ گیا اور انتہائی شدید سمندری طوفان کی صورت اختیار کرگیا نیز یہ 17مئی 2021 کی صبح ڈھائی بجے ، آئی ایس ٹی ، مشرقی وسطی بحرہ عرب میں مرکوز ہوگیا جوکہ افقی ° 18.0 این اور عمودی 71.7 ° ای کے قریب ہے ،جوپنجم-گوا کے شمال –شمال مغرب میں تقریباََ 360 کلومیٹر ، ممبئی سے تقریباََ 170 کلومیٹر مغر ب – جنوب مغرب ، ویراول (گجرات ) سے 350 کلومیٹر جنوب – جنوب مشرقی ، دیوسے 310 کلومیٹر جنوب – جنوب مشرق اور کراچی ( پاکستان ) سے 900 کلومیٹر جنوب – جنوب مشرق میں مرکوز ہے۔
توقع ہے کہ یہ شمال –شمال – مغرب کی جانب حرکت کرے گا اور 17تاریخ کی شام کے وقت گجرات ساحل تک پہنچے گا نیز 18 مئی کی علی الصبح کے گھنٹوں کے دوران ، انتہائی شدید سمندری طوفان کی شکل اختیار کرکے پوربندر اور مہوا کےدرمیان گجرات کے ساحل کو پار کرلے گا ،جس کی زیادہ سے زیادہ پائیدار سطحی ہوائی رفتار 155-165 کلومیٹر فی گھنٹہ سے 185 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔
درج ذیل ٹیبل میں پیش گوئی کا ٹریک اور شدت دی گئی ہے:
تاریخ /وقت (آئی ایس ٹی ) |
پوزیشن (افقی 0N/ عمودی 0E) |
زیادہ سے زیادہ پائیدارسطحی ہوا کی رفتار (کلومیٹر فی گھنٹہ) |
سمندری طوفان کا زمرہ |
17.05.21/02.30 |
18.0/71.7 |
160سے لے کر 175 تک -150 |
انتہائی شدید سمندری طوفان |
17.05.21/05.30 |
18.2/71.4 |
155-165سے لے کر 185 تک |
انتہائی شدید سمندری طوفان |
17.05.21/1130 |
19.0/71.0 |
155-165سے لے کر 185 تک |
انتہائی شدید سمندری طوفان |
17.05.21/17.30 |
19.7/70.9 |
سے لے کر 185 تک150-160 |
انتہائی شدید سمندری طوفان |
17.05.21/23.30 |
20.5/70.9 |
165-155سے لے کر 185 تک |
انتہائی شدید سمندری طوفان |
18.05.21/11.30 |
21.8/71.1 |
100-110سے لے کر 120تک |
شدید سمندری طوفان |
18.05.21/23.30 |
23.4/71.7 |
50-60سے لے کر 70تک |
گہرا ہوا کا دباؤ |
19.05.21/11.30 |
24.9/72.4 |
30-40سے لے کر 50تک |
ہوا کا دباؤ |