نئی دہلی، یکم مارچ 2021، وائس ایڈمرل اجیندر بہادر سنگھ، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم نے آج یکم مارچ 2021 کو یہاں بحریہ کے اڈے پر ایک شاندار رسمی پریڈ میں وائس ایڈمرل اتل کمار جین، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم سے مشرقی بحریہ کمان (ای این سی) کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ انچیف (ایف او سی۔ ان۔ سی) کے عہدے کی ذمہ داری سنبھالی۔ وائس ایڈمرل اے بی سنگھ نے سریمونیل گارڈ کا معائنہ کیا اور ای این سی کے مختلف آبی جہازوں اور اداروں سے آئے بحریہ کے اہلکاروں کی پلٹنوں کا جائزہ لیا۔اس تقریب میں جہازوں ، آبدوز کشتیوں اور اداروں کے تمام فلیگ آفیسرز اور کمانڈنگ آفیسرز نے شرکت کی۔ بعد میں انہوں نے بیچ روڈ وشاکھا پٹنم واقع وار میموریل میں ملک کی خدمت میں اپنی جان کی قربانی دینے والے شہیدوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔
وائس ایڈمرل اجیندر بہادر سنگھ نے باوقار نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) کھڑک واسلا میں تعلیم حاصل کی اور یکم جولائی 1983 کو انہیں کمیشن دیا گیا تھا۔ نیوی گیشن اور ڈائرکشن اسپیشلسٹ کے طور پر وائس ایڈمرل اے بی سنگھ نے 38 برسوں کے اپنے کریئر میں مختلف آپریشنل اسٹاف اور کمانڈ کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔
انہوں نے بھارت اور بیرونی ممالک میں تمام پروفیشنلز کورسز میں نمایاں کامیابی حاصل کی اور انہوں نے مدراس یونیورسٹی سے اسٹاف کورس کے دوران اپنی پہلی ماسٹرس ڈگری حاصل کی تھی، جہاں انہیں اسکڈر میڈل سے نوازا گیا تھا۔ انہوں نے برطانیہ کی کرین فیلڈ یونیورسٹی سے گلوبل سکیورٹی میں ماسٹر کی ڈگری بھی حاصل کی۔
انہوں نے بھارتی بحریہ کے جہازوں ویر (میزائل بردار جہاز)وندیا گیری (فریجیٹ)، ترشول (گائڈڈ میزائل فریجیٹ) اور وراٹ (ایئر کرافٹ کیریر) کی کمان بھی سنبھالی۔انہیں سری لنکا میں آپریشن پون اور ویسٹر سی بورڈ میں آپریشن پراکرم میں مغربی بیڑے کے فلیٹ نیوی گیٹنگ افسر کے طور پر کام کرنے کا بھی کافی تجربہ ہے۔ 2019 کے اوائل میں شدید آپریشن سرگرمیوں کی مدت کے دوران وہ بحریہ کی مغربی کمان کے چیف آف اسٹاف بھی رہے ہیں۔
انہوں نے مشرقی بیڑے کی کمان بھی سنبھالی ہے اور وہ ایسرٹر سی بورڈ کی خصوصیات سے بھی واقف ہیں اور 2014 میں سپر سائیکلون ہدہد کا سامنا کرنے سے بھی وہ بہت قریب سے جڑے رہے ہیں۔
بحریہ کے ہیڈ کوارٹر میں پرنسپل ڈائرکٹر اور اے سی این ایس (پالیسی اینڈ پلانز) کے طور پر انہوں نے بھارتی بحریہ کی سمندری اسٹریجی تیار کرنے، کایا پلٹ کرنے اور طویل مدتی صلاحیت سازی کا منصوبہ اور آتم نربھر جہاز سازی کا روڈ میپ تیار کرنے کے کام سے بھی قریب سے جڑے رہے ہیں۔
این ڈی اے اور ڈی ایس ایس سی ویلنٹن میں انسٹرکٹر، ایچ کیو آئی ڈی ایس میں (مشرقی بحری کمان کی کمان سنبھالنے سے قبل) اسٹریٹجک فورسز کمانڈ میں ڈپٹی سی ان سی اور ڈپٹی چیف (آپریشن این ٹریننگ) کے طور پر اپنی مدت کار کے دوران انہیں جوائنٹ مینٹ شپ میں تینوں افواج کا تجربہ حاصل ہوا۔
بھارتی بحریہ میں کمانڈر انچیف کا درجہ حاصل کرنے والے یو پی سینک اسکول کے وہ پہلے سابق طالب علم ہیں۔
اپنی نمایاں خدمات کے لیے انہیں 2011 میں وششٹ سیوا میدل اور 2016 میں اتی وششٹ سیوا میڈل سے نوازا گیا۔
ان کی شادی محترمہ چارو سے ہوئی تھی، جو کہ اب نیوی وائیوز ویلفیئر ایسو سی ایشن کی سربراہ ہیں، ان کی دو بیٹیاں امبیکا اور اجیتا ہیں۔