وبا کے دورمیں نائب صدر کا نرسوں کے تئیں اظہار تشکر
نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ وبا کے اس دور میں سبھی نرس اور ہیلتھ ورکر خدمات انجام دینے کے لیے تیار ہیں اور معاشرہ ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔
مسٹر نائیڈو نے نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر بدھ کو یہاں جاری ایک پیغام کہا کہ معاشرے کو ان کے تئیں اظہار تشکر کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا ’’نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر تمام نرس بہنوں اور ہیلتھ کیئر ورکرز کو سلام۔ وبا کے اس دور میں ، آپ مریضوں کے علاج میں ایک صف اول کے جنگجو کی طرح پرعزم رہے۔ آپ سبھی محفوظ رہیں، یہی تمنا کرتا ہوں۔متشکر معاشرہ آپ کی قربانیوں کا احترام کرتا ہے۔