Urdu News

ہندوستان کے نائب صدر کل کھادی انڈیا کوئز مقابلہ لانچ کریں گے

کھادی کی فروخت کا نیا ریکارڈ قائم

 ہندوستان کے نائب صدر جناب وینکیا نائیڈو کل نئی دہلی میں AmritMahotsavWithKhadi (کھادی کے ساتھ امرت مہوتسو) کے نام سے ڈجیٹل کوئز مقابلہ کا آغاز کریں گے۔ اس کوئز کو کھادی اور گاؤں کی صنعتوں کے کمیشن (کے وی آئی سی) نے آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے لیے تیار کیا ہے۔

اس کوئز مقابلہ کا مقصد عوام کو ہندوستانی جدوجہد آزادی، مجاہدین آزادی کی قربانیوں اور آزادی سے پہلے کے دور سے کھادی کی وراثت سے جوڑنا ہے۔ اس میں ہندوستانی جدوجہد آزادی، سودیشی تحریک میں کھادی کا رول اور ہندوستانی سیاست سے متعلق سوالات شامل ہیں۔

یہ کوئز مقابلہ 15 دنوں تک، یعنی 31 اگست 2021 سے 14 ستمبر 2021 تک چلے گا، اور کے وی آئی سی کے تمام ڈجیٹل پلیٹ فارموں پر روزانہ 5 سوالات رکھے جائیں گے۔ کوئز میں شرکت کرنے کے لیے آپ کو https://www.kviconline.gov.in/kvicquiz/ پر جانا ہوگا۔ شرکاء کو سبھی پانچوں سوالوں کے جواب 100 سیکنڈ کے اندر دینے ہوں گے۔ یہ کوئز روزانہ صبح 11 بجے شروع ہوگا اور اگلے 12 گھنٹوں، یعنی رات کے 11 بجے تک قابل رسا ہوگا۔

شرکاء میں سے جو کوئی بھی کم از کم وقت میں زیادہ سے زیادہ صحیح جوابات دے گا، اسے اس دن کا فاتح قرار دیا جائے گا۔ روزانہ کل 21 فاتحین (1 فرسٹ پرائز، 10 سیکنڈ پرائز اور 10 تھرڈ پرائز) کا اعلان کیا جائے گا۔ فاتحین کو روزانہ کل 80000 روپے کے کھادی انڈیا کے ای کوپن  دیے جائیں گے جسے کے وی آئی سی آن لائن پورٹل www.khadiindia.gov.in سے وصول کیے جا سکتے ہیں۔

Recommended