Urdu News

تمل ناڈو، کیرالہ اور پڈوچیری ، مغربی بنگال اور آسام اسمبلی کے لیے ووٹنگ جاری

تمل ناڈو، کیرالہ اور پڈوچیری ، مغربی بنگال اور آسام اسمبلی کے لیے ووٹنگ جاری

آج تمل ناڈو، کیرالہ اور پڈوچیری اسمبلی کیلئے واحد مرحلے کا چناو ہورہا ہے، جب کہ مغربی بنگال اور آسام میں تیسرے مرحلے کے انتخاب میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ آج ہی تمل ناڈومیں کنیاکماری اور کیرالہ میں ملاپورم لوک سبھا سیٹ کے لیے ضمنی چناؤ بھی ہورہا ہے۔

دن میں ڈیڑھ بجے تک آسام میں 53 اعشاریہ دو۔تین فیصد، پڈوچیری میں 53 اعشاریہ آٹھ-صفرفیصد، تمل ناڈو میں 40 اعشاریہ ایک-دو فیصد اور مغربی بنگال میں 52 اعشاریہ آٹھ-نوفیصد ووٹ ڈالے جاچکے تھے۔

کیرالہ سے دوپہر تک 47 اعشاریہ دو۔نو فیصد ووٹ ڈالے جانے کی اطلاع ملی ہے۔ ملاپورم لوک سبھاحلقے میں اکتالیس اعشاریہ سات-صفر فیصد اور کنیاکماری میں 33 اعشاریہ سات-نو فیصد ووٹڈالے جاچکے تھے۔

لوگ شروع سے ہی ووٹ دینے کے لیے لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہوگئے تھے۔ آزادانہ اور منصفا نہ چناو کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری انتظامات کئے گئے ہیں۔چناو عمل کی ساکھ، دیانتداری اور شفافیت بڑھانے کے لیے ہر پولنگ مرکز پر الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ساتھ VVPAT کابھی استعمال کیا جارہا ہے، جس سے ووٹ دیئے جانے کی تصدیق ہوتی ہے۔

آسام میں شام چھ بجے تک، جب کہ مغربی بنگال میں ساڑھے چھ بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے۔ تمل ناڈو،کیرالہ اور پڈوچیری میں شام سات بجے تک ووٹنگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔ بائیں بازو کیانتہاپسندی سے متاثرہ علاقوں میں شام چھ بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے۔

دوسری طرف چناو مہم کا سلسلہ جاری ہے۔ BJP کے اعلیٰ رہنما اور وزیراعظم نریندر مودیپارٹی مہم کے لیے آج مغربی بنگال کا دورہ کررہے ہیں۔ 6 دن میں اُن کا یہ ریاست کا تیسرادورہ ہوگا۔ جناب مودی کوچ بہار میں Rasmela میں اور ہاوڑہ میں Dumurjola میں ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ اِن دونوں حلقوں میں چوتھے مرحلے میں اِس مہینے کی 10 تاریخ کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

ترنمول کانگریس کی رہنما اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی بھی آج کوچ بہار میں چناو مہم میں حصہ لیں گی۔پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری جلپائی گوڑی، علی پور دوار اور مرشدآباد میں چناوجلسوں سے خطاب کریں گے۔

Recommended