Urdu News

تمل ناڈو، کیرالا، پڈوچیری، مغربی بنگال اور آسام اسمبلی انتخابات کے لیےووٹنگ جاری

تمل ناڈو، کیرالا، پڈوچیری، مغربی بنگال اور آسام اسمبلی انتخابات کے لیےووٹنگ جاری

تمل ناڈو، کیرالا اور پڈوچیری اسمبلیوں کے واحد مرحلے والے چناؤ کے لیے آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔آسام اور مغربی بنگال میں اسمبلی چناؤ کے تیسرے مرحلے کے لیے بھی ووٹنگ جاری ہے۔تمل ناڈو میں کنیاکماری لوک سبھا سیٹ اور کیرالا میں ملّاپورم پارلیمانی حلقے کے ضمنی چناؤ کے لیے بھی ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

تمام ریاستوں اور پڈوچیری میں ووٹ ڈالنے کا عمل آج صبح سات بجے شروع ہوا۔ آسام میں چھ بجے تک، مغربی بنگال میں شام ساڑھے چھ بجے تک اور تمل ناڈو، کیرالا اور پڈوچیری میں شام سات بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے۔

تمل ناڈو میں 37 ضلعوں کے 234 اسمبلی حلقوں کے لیے کل3 ہزار 998 امیدوار اپنی سیاسی قسمت آزما رہے ہیں جن میں 411 خواتین اور دو مخنث بھی شامل ہیں۔ریاست میں اِس مرتبہ کثیر رخی مقابلے کا امکان ہے۔ دو بڑے سیاسی اتحاد یعنی حکمراںAIADMK اور بی جے پی‘ اتحاد، DMKاور کانگریس کا اتحاد کے درمیان سخت مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔ 

پڈوچیری میں 324 امیدوار 30 سیٹوں کے لیے چناؤ لڑرہے ہیں جن میں 35 خواتین شامل ہیں۔ 10 لاکھ 40 ہزار سے زیادہ ووٹرس اِن امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ اِس مقصد کے لیے ایک ہزار 559 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ 

Naam Tamilar Katchiنے 28 امیدوار، DMDK نے 26، AMMK نے 25، DMK نے 13، MNM نے 22، کانگریس نے 14، NR کانگریس نے 16، BSP نے 11 اورBJP نے 9 امیدوار کھڑے کئے ہیں۔

کیرالا میں آج صبح سات بجے سے اسمبلی چناؤ کے لیے ووٹ ڈالے جارہے ہیں

آسام میں تیسرے اور آخری مرحلے میں 40 سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ 79 لاکھ سے زیادہ ووٹرس 337 امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ ریاست کے بی جے پی کے صدر رنجیت کمار داس، ریاستی وزرا ہیم نتا بسوا سرما، سدھارتھ بھٹاچاریہ اور چندر موہن پٹواری سمیت کئی اعلیٰ سیاست داں اس مرحلے میں چناؤ لڑرہے ہیں۔

7 ہزار سے زیادہ پولنگ اسٹیشنوں پر ویب کاسٹنگ بھی کی جارہی ہے۔ پولنگ بوتھوں پر ماسک پہننے کے علاوہ تھرمل اسکریننگ سمیت کووڈ اُنیس کے تمام ضابطوں پر عمل کیا جارہا ہے۔ 

مغربی بنگال میں اس مرحلے کے دوران تین ضلعوں میں 31 سیٹوں کے لیے 13 خواتین سمیت 205 امیدوار اپنی قسمت آزمارہے ہیں۔ 78 لاکھ 52 ہزار سے زیادہ ووٹرس ان امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ بی جے پی اور حکمراںAITC سبھی 31 سیٹوں پر چناؤ لڑرہی ہے جب کہ کانگریس، بائیں بازو کی پارٹیاں اور ان کے اتحادی ساجھیدار انڈین سیکولر فرنٹ، سنیکت مورچہ کے بینر تلے چناؤ لڑرہا ہے۔

Recommended