Categories: قومی

جنگی جہاز آئی این ایس وشاکھاپٹنم ‘سٹی آف ڈسٹینی’ سے منسلک

کثیرالجہتی بحری مشق 'ملن' کے درمیان آئی این ایس وشاکھاپٹنم کو ایک نئی شناخت دی گئی

دیسی ساختہ اسٹیلتھ گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر آئی این ایس وشاکھاپٹنم کو اتوار کو باضابطہ طور پر وشاکھاپٹنم کی بندرگاہ سے منسلک کر دیا گیا۔ ' سٹی آف ڈسٹینی' کے نام سے مشہور، آئی این ایس وشاکھاپٹنم کو جمعہ سے وشاکھاپٹنم کے سمندر میں جاری اب تک کی سب سے بڑی کثیرالجہتی بحری مشق 'ملن' کے درمیان ایک نئی شناخت دی گئی۔ آئی این ایس وشاکھاپٹنم 21 فروری کو صدارتی فلیٹ ریویو میں شامل ہوا تھا اور اب بحری مشق 'ملن' میں شامل ہے۔

آئی این ایس وشاکھاپٹنم کو بندرگاہ سے باضابطہ طور پر منسلک کرنے کی تقریب مشرقی بحریہ کمانڈ ہیڈ کوارٹر میں ہوئی، جس میں آندھرا پردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف، مشرقی بحریہ کمان نے شرکت کی۔، وائس ایڈمرل بسو جیت داس گپتا اوراور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ آئی این ایس وشاکھاپٹنم 21 فروری کو صدارتی فلیٹ ریویو میں اور اب بحریہ کی مشق 'ملن' میں شراکت دار رہا ہے۔  75 فیصد ہندوستانی مواد کے ساتھ مزگاؤں ڈاک میں تیار کیا گیا   INSوشاکھاپٹنم کو دسمبر 2021 میں بحریہ میں شامل کیا گیا تھا۔ ڈسٹرائر ممبئی میں واقع ویسٹرن نیول کمانڈ کے ما تحت ہوگا۔ دو سالہ کثیرالجہتی بحری مشق 'ملن' 22 کی افتتاحی تقریب ہفتہ کو نیول آڈیٹوریم، وشاکھاپٹنم میں منعقد ہوئی۔

ایڈمرل ہری کمار نے اس موقع پر کہا کہ اس سے قبل ہمارے پاس دہلی، ممبئی، کوچی اور میسور نام کے جہاز تھے۔ اب وشاکھاپٹنم نام کا پہلا جہاز اس بندرگاہ سے باضابطہ طور پر منسلک ہو گیا ہے تاکہ اس شہر کے لوگ فخر محسوس کر سکیں، جو اس شہر کے سمندری کردار اور بحریہ کے ساتھ اس کی طویل وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی این ایس وشاکھاپٹنم ہمارے ملک کے 'خود انحصار ہندوستان' کا بھی عکاس ہے۔ مشرقی بحریہ کی کمان کثیرالجہتی بحری مشق 'ملن' کے گیارہویں ایڈیشن کی میزبانی کر رہی ہے۔ اس کے تمام پچھلے ایڈیشن ٹرائی سروس انڈمان اور نکوبار کمانڈ کے زیراہتمام پورٹ بلیئر میں منعقد کیے گئے تھے۔ اتحادیوں کی شرکت میں 13 بحری جہاز، 39 وفود اور ایک میری ٹائم گشتی طیارہ شامل ہے۔ یہ وسیع گروہ ہندی لفظ "ملن" کو اہمیت اور طاقت دیتا ہے جس کا ہندی میں مطلب ہے "ملاقات" یا "سنگم"۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago