Categories: قومی

ہمیں اپنی ٹیم اور ان کی مہارت پر فخر ہے: وزیر اعظم مودی

ہندوستانی ہاکی ٹیم کو آج ٹوکیو اولمپکس کے سیمی فائنل میں بیلجیئم کے ہاتھوں 5-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیر اعظم نریندر مودی بھی اس دلچسپ میچ کو دیکھ رہے تھے۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا اور لکھا’میں ہندوستان اور بیلجیئم ہاکی مینز کے سیمی فائنل دیکھ رہا ہوں ہمیں اپنی ٹیم اور ان کی مہارت پر فخر ہے۔ ان کے لیے نیک تمنائیں۔‘

الیگزینڈر ہینڈرکس کی ہیٹ ٹرک کی مدد سے بیلجیم نے ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کو 5-2 سے شکست دے کر ٹوکیو اولمپکس کے فائنل میں جگہ بنائی۔ اس دلچسپ میچ میں ہندوستانی ٹیم ایک وقت میں 2-1 سے آگے تھی، لیکن اس کے بعد ہینڈرکس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک گول کرکے بیلجیئم کو فائنل میں پہنچا دیا۔ ہندوستانی ٹیم اب کانسے کے تمغے کے لیے کھیلے گی۔

وزیر اعظم اور وزیر کھیل نے ہندوستانی ٹیم کے جذبے کو سراہا

ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کو ٹوکیو اولمپکس کے سیمی فائنل میچ میں بیلجیئم کے ہاتھوں 5-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔شکست کے بعد پورا ملک ٹیم کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے ٹویٹ کر کے ٹیم کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا’ہار اور جیت زندگی کا ایک حصہ ہے۔ ہماری مردوں کی ہاکی ٹیم نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں اپنی بہترین کارکردگی دکھائی اور یہی اہمیت رکھتا ہے۔ ٹیم کو ان کے اگلے میچ اور ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات۔ کھلاڑیوں پر فخر ہے۔‘

اسی کے ساتھ، کھیلوں کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا’بوائز، آپ نے اچھا کھیلا۔ آپ نے اپنا بہترین دیا۔ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ آپ کے پاس ابھی بھی ایک میچ ہے۔ ہم ٹیم انڈیا ہیں! اور ہم کبھی ہار نہیں مانتے۔“

الیگزینڈر ہینڈرکس کی ہیٹ ٹرک کی مدد سے بیلجیم نے ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کو 5-2 سے شکست دے کر ٹوکیو اولمپکس کے فائنل میں جگہ بنائی۔ اس دلچسپ میچ میں ہندوستانی ٹیم ایک وقت میں 2-1 سے آگے تھی، لیکن اس کے بعد ہینڈرکس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک گول کرکے بیلجیئم کو فائنل میں پہنچا دیا۔ ہندوستانی ٹیم اب کانسے کے تمغے کے لیے کھیلے گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago