Urdu News

ہم نےشمال مشرق کی ترقی کی راہ میں آنے والی تمام رکاوٹوں کو دور کیا:پی ایم مودی

پی ایم نریندر مودی

وزیر اعظم نے 2450 کنریندرروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا تحفہ دیا

تنازعات کی کوئی حد نہیں،ہم شمال مشرق میں ترقی کی راہداری بنا رہے ہیں:مودی

شیلانگ/ نئی دہلی، 18 دسمبر

 وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ ان کی حکومت نے اپنے آٹھ سالہ دور میں شمال مشرق کی ترقی کی راہ میں آنے والی تمام رکاوٹوں کو دور کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈ نکے کی چوٹ پر آج سرحد پر تعمیراتی کام جاری ہے۔

وزیر اعظم جو میگھالیہ کے ایک روزہ دورے پر ہیں، آج شیلانگ میں شمال مشرقی کونسل (این ای سی) کی گولڈن جوبلی تقریبات کے موقع پر ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیر اعظم نے یہاں شمال مشرق میں ٹیلی کام کنیکٹیویٹی کو فروغ دینے کے ایک قدم کے طور پر فور جی موبائل ٹاور اور آئی آئی ایم شیلانگ کے امساولی میں نئے کیمپس کا افتتاح سمیت 2450 کروڑ روپے سے زیادہ کے کئی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ ان منصوبوں میں ہاؤسنگ، سڑکیں، زراعت، ٹیلی کمیونیکیشن، آئی ٹی، سیاحت اور مہمان نوازی سمیت مختلف شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

قطر میں فیفا ورلڈ کپ فائنل پر مودی نے کہا کہ این ڈی اے حکومت نے شمال مشرق کی ترقی کی راہ میں آنے والی بہت سی رکاوٹوں کوریڈ کارڈ دکھایا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پہلے شمال مشرق کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ ہم ان تقسیموں کو دور کر رہے ہیں۔ ہم شمال مشرق میں ترقی کی راہداری بنا رہے ہیں، تنازعات  کی کوئی حد نہیں ہے۔

Recommended