Urdu News

ہم فخر کے ساتھ 1998 کے پوکھرن ٹیسٹ کو یاد کرتے ہیں: وزیر اعظم مودی

ہم فخر کے ساتھ 1998 کے پوکھرن ٹیسٹ کو یاد کرتے ہیں: وزیر اعظم مودی

ہم فخر کے ساتھ 1998 کے پوکھرن ٹیسٹ کو یاد کرتے ہیں: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی ، 11 مئی (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے’نیشنل ٹکنالوجی ڈے‘ کے موقع پر پوکھرن ایٹمی تجربے کی غیر معمولی کامیابی پر ملک کے سائنس دانوں کی تعریف کی اور کہا کہ ہم فخر کے ساتھ 1998 کے پوکھرن ٹیسٹ کو یاد کرتے ہیں۔

منگل کو ، قومی یوم ٹکنالوجی کے موقع پر مودی نے کہا ’قومی یوم ٹکنالوجی پرہم اپنے سائنسدانوں کی محنت اور استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ہم فخر کے ساتھ 1998 کے پوکھرن کےٹیسٹ کو یاد کرتے ہیں، جس سے ہندوستان کی سائنسی اور تکنیکی مہارت کا مظاہرہوا۔ ‘ قابل ذکر ہے کہ قومی ٹیکنالوجی ڈے -2021 کا مرکزی موضوع’ پائیدار مستقبل کیلئے سائنس اور ٹکنالوجی ‘ ہے۔

مودی نے کوویڈ۔19 میں ہندوستانی سائنسدانوں کی محنت کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا ’کسی بھی مشکل صورتحال میں ، ہمارے سائنس دانوں اور موجدوں نے ہمیشہ اس موقع پر پہنچنے اور چیلنج کو کم کرنے کے لئے کام کیا۔‘ گزشتہ ایک سال کے دوران ، انہوں نے کوویڈ 19 سے لڑنے کے لیے صنعتی پیمانے پر کام کیا ہے۔ 

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 1998 میں آج کے ہی دن ، ہندوستان نے اس وقت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی سربراہی میں ایک کامیاب جوہری تجربہ کیا تھا۔

Recommended