کھیل کود

ٹی20 ورلڈ کپ 2022 میں ویسٹ انڈیز کا سفر ختم، آئرلینڈ سپر 12 مرحلے میں

ہوبارٹ، 21 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں ویسٹ انڈیز کا سفر اپنے اختتام کو پہنچا۔ کوالیفائر میچ میں آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر باہرکا راستہ دکھا دیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی آئرلینڈ نے سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور  میں 5 وکٹوں پر 146 رن بنائے۔ جواب میں آئرلینڈ نے 17.3 اوورز میں 1 وکٹ پر 150 رن بنا کر کامیابی حاصل کی۔

147 رن کے ہدف کے تعاقب میں پال اسٹرلنگ اور کپتان اینڈریو بالبرنی نے آئرش ٹیم کو تیز شروعات فراہم کی اور پہلی وکٹ کے لیے 7.2 اوور  میں 73 رن جوڑے۔ اسی اسکور پر عقیل حسین نے بالبرنی کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ بالبرنی نے 23 گیندوں میں تین چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے 37 رن بنائے۔ اس کے بعد اسٹرلنگ اور لورکینٹکر نے مزید کوئی نقصان نہیں ہونے دیا اور ٹیم کو 9 وکٹوں سے فتح دلائی۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے برینڈن کنگ کی 62 رن کی شاندار ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت 6 وکٹوں پر 146 رن بنائے۔کنگ کے علاوہ جانسن چارلس نے 24 اور ایون لوئس اور نکولس پورن نے 13-13 رن بنائے۔ آئرلینڈ کی جانب سے گیرتھ ڈیلانی نے 3، سمی سنگھ اور بیری میک کارتھی نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago