Urdu News

مغربی بنگال: بی جے پی امیدوار پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کاالزام ،نوٹس جاری

مغربی بنگال: بی جے پی امیدوار پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کاالزام

کلکتہ 15ستمبر

الیکشن کمیشن نے بھوانی پور بی جے پی امیدوار پرینکا تبریوال کوضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا ہے پرینکا تبریوال کی نامزدگی جمع کرانے کے بعد کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے باوجود بڑی تعداد میں حامیوں کی بھیڑ جمع کی تھی اس معاملے میں ترنمول کانگریس نے کمیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔ کلکتہ پولس نے بھی پرینکا کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت کی تھی ۔جب کہ پرینکا نے کہا تھا کہ جان بوجھ کر جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں تاکہ انتخابی مہم متاثر ہو بھوانی پور اسمبلی حلقے سے بی جے پی امیدوار پرینکا تبریوال نے 13 ستمبر پیر کو علی پور میں سروے بلڈنگ میں اپنا پرچہ نامزدگی جمع کرایاتھا۔

 الیکشن کمیشن کی جانب سے پرینکا تبریوال کو لکھے گئے ایک خط میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ نامزدگی جمع کرانے سے پہلے شمبھوناتھ پنڈت اسٹریٹ پر بی جے پی امیدوار کی حمایت میں ایک غیر قانونی ریلی نکالی گئی جس میں کم از کم 500 افراد موجو تھے ۔اس کے علاوہ بڑی تعداد میں بائک اور کاریں وہاں بھی کھڑی ہوئی تھیں۔دھنوچی رقص کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ بی جے پی امیدواروں نے بھی ریلی میں حصہ لیا تھاجب کہ ایس ایس کے ایم ہسپتال اور شمبھوناتھ پنڈت ہسپتال سے مریضوں کو لے جانے والی ایمبولینسیں سڑک سے گزرتی ہیں ، پولیس نے بھیڑ کو سڑک سے ہٹانے کی درخواست کی تھی ۔ کمیشن کے خط میں کہا گیا ہے کہ شوبھندو ادھیکاری بھی اس وقت موقع پر موجود تھے۔ مبینہ طور پر پولس کے ذریعہ بار بار درخواست کرنے کے باوجود سڑک کو سے بھیڑ ختم نہیں ہوئی۔

بھوانی پور اسمبلی حلقے کے ریٹرننگ افسر کے خط میں الزام لگایا گیا ہے کہ پرینکا تبریوال نامزد گی کے دورانبی جے پی کے کئی لیڈران موجود تھے۔ان کے ساتھ بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکار اور گاڑیاں تھیں۔ مبینہ طور پر ، کمیشن کے کسی بھی رہنما خطوط پر عمل نہیں کیا۔

بھوانی حلقے کے ریٹرننگ افسر نے پرینکا کو کمیشن کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل نہیں کرنے پر جواب دینے کی ہدایت دی ہے ۔ خط میں بھوانی پور اور علی پور تھانوں کی جانب سے کمیشن سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ بی جے پی امیدوار کو قواعد کی خلاف ورزی پر انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہ دے۔

تاہم پریانکا نے کمیشن کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔ انہوں نے جواب میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ایک خط بھیجا ہےکہ ترنمول نے شکایت کی ہے۔ شوبھندوادھیکاری میں ایک ہی گاڑی میں تھے۔ اور باقی لیڈر اپنی طور پر اپنی گاڑیوں میں علی پور پہنچے تھے۔ اس کے علاوہ ، سڑک پر چلنے والی کاروں اور موٹر سائیکلوں کا ذمہ دار نہیں ہوں۔ کسی بھی گاڑی میں پارٹی کا جھنڈا نہیں تھا۔ ترنمول کانگریس کے لوگ خوفزدہ ہیں اور میری مہم کو روکنا چاہتے ہیں۔

کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات سامنے آنے کے بعد پولیس نے اسی دن بھوانی پور میں بی جے پی امیدوار کے کیرتن کے نعرے لگانے پر اعتراض کیا۔ بی جے پی امیدوار نے پولیس کے ساتھ گرما گرم بحث بھی ہوئی۔

Recommended