Urdu News

مغربی بنگال بی جے پی نے وزیر اعظم کولکھا خط،کسان سمان ندھی پرروک لگانے کا مطالبہ

مغربی بنگال بی جے پی نے وزیر اعظم کولکھا خط

مغربی بنگال بی جے پی نے وزیر اعظم کولکھا خط،کسان سمان ندھی پرروک لگانے کا مطالبہ

کولکاتا ، 22 مئی (انڈیا نیرٹیو)

بھارتیہ جنتا پارٹی نے الزام عائدکیا ہے کہ مرکزی حکومت کی پردھان منتری کسان سمان ندھی یوجنا میں شامل مغربی بنگال کے کسان حقیقی نہیں ہیں بلکہ حکمراں جماعت سے وابستہ لوگ ہیں۔ ایسے لوگوں کو فائدہملناایک طرح سے بدعنوانی ہوگی۔ بی جے پی نے بنگال میں کسان سمان ندھی اسکیم پر فوری پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں ، ریاستی بی جے پی صدر دلیپ گھوش نے وزیر اعظم مودی کو ایک خط لکھا ہے۔ اس خط میں انہوں نے کہا ہے کہ کسان سمان ندھی یوجنا سے مستفید ہونے والے کسانوں کی اصل فہرست تیار کرنے کے لئے مرکز کو کابینہ کی ایک ٹیم بھیجنی چاہیے۔ خط میں گھوش نے کہا ہے کہ ریاست کے 23 لاکھ کسانوں نے مرکزی کسان سمان نیدھی سے فائدہ اٹھانے کے لیے پورٹل پر درخواست دی تھی ، لیکن صرف سات لاکھ افراد کو ہی اس کا فائدہ مل رہا ہے ۔ ریاستی حکومت نے تمام کسانوں کی فہرست نہیں تیار کی ہے ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ جن کسانوں کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے ، ان سے کٹ منی لی جائے گی۔ 

کانگریس نے بھی جانچ کے مطالبے کی حمایت کی لیکن منصوبے کو روکنے کو غلط بتایا

اس سلسلے میں ، کانگریس کے سینئر لیڈر پردیپ بھٹاچاریہ نے دلیپ گھوش کے خط پر اعتراض ظاہر کیا ہے۔ ہفتے کے روز بھٹاچاریہ نے بتایا کہ دلیپ گھوش کی کاشتکاروں کو مالی امداد روکنے کے لئے درخواست قابل اعتراض ہے۔ اس کی تحقیقات کے لئے درخواست دی جاسکتی ہے کہ آیا رقوم کی فراہمی میں بدعنوانی ہورہی ہے یا نہیں لیکن اس کو روکنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ عبد المنان نے بھی کہا کہ بدعنوانی ہوسکتی ہے، اس شک میں کسان سمان ندھی کی رقم کو روکنا غلط ہو گا۔ اگر بی جے پی کو اس پر شک ہے تو پھر اس کی تحقیقات کی جاسکتی ہیں ، لیکن کاشتکاروں کو فراہم کی جانے والی مدد کو رکنا نہیں چاہیے۔

Recommended