Urdu News

مغربی بنگال میں چوتھے مرحلے کے انتخابات میں 76فیصد سے زیادہ ووٹنگ

@CEOWestBengal

مغربی بنگال میں چوتھے مرحلے کے انتخابات میں 76فیصد سے زیادہ ووٹنگ

انتخابی کمیشن نے کہا ہے کہ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلے میں آج شام پانچ بجے تک 76 اعشاریہ ایک چھ فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ کمیشن نے کہا کہ آج 44 اسمبلی حلقوں میں پھیلے 15 ہزار 940 پولنگ مراکز میں ووٹ ڈالے گئے تھے۔

 اُس نے کہا کہ کوچ بہار میںSitalkutchi اسمبلی حلقے کے تحت ایک پولنگ اسٹیشن نمبر 126 میں مبینہ تشدد کے واقعہ کے بارے میں خصوصی مشاہد سے ملی رپورٹ کی بناد پر، کمیشن نے وہاں پولنگ ملتوی کر دی ہے۔ کمیشن نے کہا کہ صرف ایک بوتھ کو چھوڑ کر جہاں دوبارہ پولنگ کا حکم دیا گیا ہے باقی 15 ہزار 939 بوتھوں پر پُر امن طور پر اور خوش اسلوبی کے ساتھ ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ 

آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے اور پولنگ والے علاقوں میں محفوظ ماحول قائم کرنے کی غرض سے حساس اور زد پذیر پولنگ مراکز سمیت 50 فیصد سے زیادہ پولنگ اسٹیشنوں پر براہِ راست نگرانی اور ویب کاسٹنگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔

انتخابی کمیشن نے آج انتخابی عمل میں جوش و خروش کے ساتھ اور بے خوف ہو کر شرکت کرنے کے لیے تمام متعلقہ فریقوں اور خاص طور پر رائے دہندگان کے تئیں تشکر کا اظہار کیا۔ کمیشن نے کووڈ انیس ضابطوں پر عمل کرتے ہوئے انتخابات میں حصہ لینے پر خاص طور پر دوِیانگوں یعنی معذور افراد اور بزرگ شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔

Recommended