Urdu News

خواتین کو بااختیار بنانے کے ساتھ اورکن امور پر صدر جمہوریہ ہند نے پارلیمنٹ میں کیا خطاب؟

صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کوند، پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے

نئی دہلی، 31 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مرکزی حکومت کے کام کی تعریف کرتے ہوئے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا کہ حکومت نے تین طلاق کو قانونی جرم قرار دے کر معاشرے کو اس رسم بد سے آزاد کرنے کی شروعات کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی صنفی مساوات کے لیے حکومت نے پارلیمنٹ میں لڑکوں کے برابر لڑکیوں کی شادی کی کم از کم عمر 18 سال سے بڑھا کر 21 سال کرنے کا بل بھی پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں دونوں ایوانوں کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت نے مسلم خواتین پر صرف محرم کے ساتھ حج کرنے کی پابندیاں بھی ہٹا دی ہیں۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں خواتین کے لیے نئے مواقع  تلاش کرنے پر حکومت کی تعریف کی۔ کووند نے کہا کہ حکومت کے پالیسی فیصلوں اور حوصلہ افزائی کی وجہ سے مختلف پولیس فورسز میں خواتین پولیس اہلکاروں کی تعداد 2014 کے مقابلے میں دوگنی سے زیادہ ہو گئی ہے۔

صدر نے کہا کہ تمام 33 موجودہ سینک اسکولوں نے لڑکیوں کو داخلہ دینا شروع کردیا ہے۔ حکومت نے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) میں خواتین کیڈٹس کے داخلے کی بھی منظوری دے دی ہے۔ خواتین کیڈٹس کی پہلی کھیپ جون 2022 میں این ڈی اے میں داخل ہوگی۔

کووند نے کہا کہ حکومت کے پالیسی ساز فیصلوں اور مراعات کی وجہ سے 2014 کے مقابلے مختلف پولیس فورسز میں خواتین پولیس اہلکاروں کی تعداد دوگنی سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔

صدر  جمہوریہ نے دیہی معیشت میں خواتین کے تعاون کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دیہی معیشت میں خواتین کا کردار مزید اہم اور وسعت اختیار کر رہا ہے۔ سال 2021-22 میں 28 لاکھ سیلف ہیلپ گروپس کو بینکوں سے 65 ہزار کروڑ روپے کی امداد دی گئی ہے۔ یہ رقم 2014-15 کے مقابلے میں 4 گنا زیادہ ہے۔

ہندوستان  کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں انٹرنیٹ کی قیمت سب سے کم ہے

صدرجمہوریہ  رام ناتھ کووند نے پیر کو اپنی حکومت کی پالیسیوں کی ستائش کی اور کہا کہ آج ہندوستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں انٹرنیٹ کی قیمت سب سے کم ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے جموں و کشمیر میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا بھی ذکر کیا۔

صدر جمہوریہ کا پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں دونوں ایوانوں کے ارکان سے خطاب میں   انہوں نے حکومت کی کامیابیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے آج ہندوستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں انٹرنیٹ کی قیمت سب سے کم ہے اور اسمارٹ فون کی قیمت بھی سب سے کم ہے۔ ہندوستان کی نوجوان نسل کو اس سے بہت فائدہ ہو رہا ہے۔

کووند نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو تعلیم، صحت اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے کئی اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت دو ایمس کے علاوہ سات میڈیکل کالجوں کا کام جاری ہے، ایک جموں اور ایک کشمیر میں۔ آئی آئی ٹی جموں اور آئی آئی ایم جموں کی تعمیر کا کام بھی زور و شور سے جاری ہے۔

Recommended