Urdu News

آزادی کا امرت مہوتسو کیا ہے؟ کیا رائے رکھتے ہیں ذی شعور افراد آزادی کا امرت مہوتسو پر؟

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کے روزنیشنل سیکورٹی گارڈ (این ایس جی) کی آل انڈیا کار ریلی سدرشن بھارت پریکرما کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سنٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف) کے ایک پروگرام میں بھی حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو کو ترغیب کا ذریعہ اور شعور بیدار کرنے کا ذریعہ بنا کر اسے ہندوستان کی ترقی کا شاہراہ بنائیں۔

شاہ نے اس موقع پر کہا کہ این ایس جی کمانڈوز کی سدرشن ریلی (کار ریلی) آج یہاں سے شروع ہونے جا رہی  ہے۔ یہ کار ریلی ایک طویل سفر طے کر کے اپنی منزل تک پہنچے گی۔ انہوں نے کار ریلی میں حصہ لینے والے جوانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یہ کار ریلی امرت بھارت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر منعقد کی گئی ہے۔

وہیں سی اے پی ایف کی سائیکل ریلی کا خیرمقدم کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ ملک بھر کے مختلف مقامات سے سنٹرل پولیس فورسز کی 45 مختلف ریلیاں ایک ماہ کی مدت میں 41 ہزار کلومیٹر سائیکل پر سفر کرکے تمام شہدا کی یادگاروں کو چھوکر آج یہاں پہنچے ہیں۔

شاہ نے سی اے پی ایف کے جوانوں کے جذبے اور جوش کو سراہا جنہوں نے سائیکل ریلی میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے آزادی کے امرت مہوتسو کا آغاز دانڈی مارچ کے دن کیا تھا اور اب یہ امرت مہوتسو لوگوں کے ذہنوں میں ایک نیا شعور بیدار کر رہا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو بھارت کے روشن مستقبل اور دنیا میں ہندوستان کوترقی یافتہ مقام دلانے کے لیے ذہنوں میں امید جگانے، عزم لینے اور اپنے کاموں سے ان امیدوون کو پورا کرنے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان 130 کروڑ کی آبادی والا ملک ہے اور اگر تمام 130 کروڑ ہندوستانی آزادی کے امرت تہوار میں ایک ایک عزم لیں تو یہ ایک بہت بڑی طاقت بن جائے گی۔ اگر ہم سب ہندوستانی ایک ہی سمت میں ایک قدم اٹھاتے ہیں تو ہم سب مل کر 130 کروڑ قدم آگے بڑھاتے ہیں۔ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ وزیر اعظم کی قیادت میں ہم آزادی کے امرت مہوتسو کو تحریک کاایک ذریعہ اور شعور بیدار کرنے کا ذریعہ بناکرہندوستان کی ترقی کی شاہراہ بنائیں۔

Recommended